خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 629 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 629

خطابات مریم 629 پیغامات چلنے سے ہی انسان بُرائیوں سے محفوظ ہو سکتا ہے نیکی میں ترقی کر کے اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کر سکتا ہے۔پس ضروری ہے کہ ہم سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات زندگی کا مطالعہ کرتے رہیں۔آپ کے ارشادات کا علم حاصل کریں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں خود عمل کر کے دوسروں کو بھی اسلام کی پاکیزہ تعلیم اور ابدی صداقت سے روشناس کرانے کی کوشش کریں۔غیر مسلم بھی اسلام کی تعلیم کی طرف اس وقت کشش محسوس کر رہے ہیں جب آپ کے عمل اخلاق اور طرز زندگی میں انہیں قرآن کی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کی جھلک نظر آئے گی۔اس ملک میں رہتے ہوئے آپ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ آپ مادہ پرستی سے دور رہتے ہوئے اپنے مذہب کے احکام پر چلیں۔اپنے بچوں کی صحیح تربیت کریں ان کے دلوں میں آنحضرت مے سے اتنی محبت پیدا کریں کہ وہ آپ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کر ہی نہ سکیں۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ $1977