خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 630 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 630

خطابات مریم 630 پیغامات لجنہ اماءاللہ کوپن ہیگن کے اجتماع پر پیغام میری عزیز بہنو! ممبرات لجنہ اماءاللہ کوپن ہیگن السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی سیکرٹری صاحبہ نے اطلاع دی ہے کہ 28 رمئی کو آپ کا سالانہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے۔ڈنمارک کی سرزمین میں آپ کا یہ اجتماع اللہ تعالیٰ مبارک کرے اور اس کے ذریعہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام غیر مسلموں تک پہنچے اور ان کو اسلام قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اجتماع کی اصل غرض تربیت ہے اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔جس نے زندگی کے ہر شعبہ میں انسان کی ایسی راہ نمائی کی ہے کہ انسان دنگ رہ جاتا ہے اور ان سنہرے اُصولوں پر عمل کرنے سے ہی ایک پر امن معاشرہ اور پر امن ماحول دنیا میں قائم ہوسکتا ہے۔انہی کے ذریعہ نفرت ، تعصب ، عناد کی جڑیں کاٹی جا سکتی ہیں اسلام وہ واحد مذہب ہے جو کسی انسان کو بحیثیت انسان کسی دوسرے پر فوقیت نہیں دیتا۔سب اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں اور وہ سب کی یکساں ربوبیت کرتا ہے۔اس لئے ہر انسان کا سلوک خدا تعالیٰ کے بندوں سے یکساں اور رحم و شفقت کا ہونا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے احکام پر چلنے والی ایک جماعت قائم کی ہے جس کی ایک کڑی آپ بھی ہیں آپ کا فرض ہے کہ اپنا جائزہ لیتی رہیں کہ آپ کا عمل اسلام کی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات کے مطابق ہے یا نہیں کہیں آپ کے قول اور فعل میں تضاد تو نہیں۔اگر آپ کے دعوے اور عمل میں تضاد ہے تو آپ کی بات دوسروں پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔آپ نے خود اپنے کو اسلام کے مطابق ڈھالنا ہے اپنے بچوں کو سچے مسلمان، مذہب کے پابند، اسلام کے لئے غیرت اور محبت رکھنے والے اسلام کی خاطر قربانی دینے والا بنانا ہے۔پس اپنے اجتماع میں ان امور کو زیر بحث لائیں۔جن کے نتیجہ میں آپ کی تنظیم زیادہ سے