خطابات مریم (جلد دوم) — Page 628
خطابات مریم 628 پیغامات ممبرات لجنہ اماءاللہ جرمنی کو یوم سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پیغام میری عزیز بہنو ! السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آپ کی صدر لجنہ نے خواہش کی ہے کہ ان کی سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کانفرنس کے موقعہ پر ان کے لئے کوئی پیغام بھجوا ؤں۔جلسہ ہائے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تحریک حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے کی تھی اور اس کی بہت تاکید فرمائی تھی تا ایسے جلسوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق اور اوصاف کا تذکرہ کیا جائے۔تا دنیا کو معلوم ہو کہ آپ ہی تمام انسان اور دنیا کے نجات دہندہ تھے اور آپ پر ایمان لا کر آپ کی اطاعت کر کے آپ کی پیروی کر کے ہی انسان خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتا ہے جیسا کہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله (ال عمران : 32) اے محمد رسول اللہ دنیا کو بتادیں کہ گر اللہ تعالیٰ کی محبت چاہتے ہو تو میری پیروی کرو۔میرے پیچھے پیچھے چلو اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا۔اس میں اللہ تعالیٰ نے اس بات کو بیان فرمایا ہے کہ دنیا کو صحیح معنوں میں جنت بنانے کے لئے ایک کامل نمونہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا۔آپ نے قرآن مجید کے ہر حکم پر خود عمل کر کے دکھایا اور ہر حیثیت میں دنیا کے سامنے ایک مثالی کردار بن کر ظاہر ہوئے ایک کامل انسان۔اللہ تعالیٰ سے انتہائی محبت رکھنے والے بندوں سے انتہائی شفقت کرنے والے۔انتہائی اعلیٰ اخلاق کے مالک۔دنیاوی معاملات میں نہایت صاف۔دوستوں سے وفادار اور دشمنوں کا انتہائی قصور بھی معاف کر دینے والے۔غرض کہ کسی پہلو پر بھی نظر ڈالو ایک کامل نمونہ ساری دنیا کے لئے اور جس کے نمونہ پر