خطابات مریم (جلد دوم) — Page 627
خطابات مریم 627 پیغامات سالانہ اجتماع 1976 ء ناصرات الاحمدیہ۔قادیان بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُه وَنَصَلَّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوعُود میری پیاری بچیو! ناصرات الاحمدیہ قادیان السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه مجھ کو معلوم ہوا ہے کہ دسمبر کے آخر میں آپ اپنا اجتماع کر رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ مبارک کرے اور آپ کی نگرانوں و آپ کی صحیح تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔1973 ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو بشارت دی کہ انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ صدی غلبہ اسلام کی صدی ہوگی اور پہلی صدی ختم ہونے پر جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لئے جشن منائے۔صدی پوری ہونے میں چودہ سال باقی ہیں۔دراصل یہ خوشیوں کا زمانہ آپ کا زمانہ ہوگا۔آج جو نھی منی بچیاں ہیں ہر بچی اپنی عمر میں چودہ سال جمع کر لے اور اس بات کا احساس کرے کہ چودہ سال کے بعد تمام ذمہ داریاں ہم نے اُٹھانی ہیں۔اس لئے ابھی سے ان ذمہ داریوں کو اُٹھانے کے لئے تیار ہوں۔ہر بچی اپنے مذہب سے محبت کرنے والی ہو۔ہر بچی علم دین سیکھنے کا شوق رکھتی ہو۔ہر بچی کے دل میں یہ تڑپ ہو کہ قرآن کریم کی تعلیم کا عملی نمونہ بنوں۔اپنی دنیاوی تعلیم سے زیادہ قرآن مجید اور حدیث سیکھنے کی طرف توجہ دیں۔نور ایمان آپ کی پیشانیوں سے جھلکتا ہو۔اللہ تعالیٰ اور محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت آپ کا شعار ہو ہمدردی خلق آپ کا جز وطبیعت ہو اور اللہ تعالیٰ کے حضور جھک جھک کر دعا کرنا آپ کی عادت ہو۔اللہ تعالیٰ سے میری دعا ہے کہ آپ صرف نام کی ناصرات الاحمدیہ نہ ہوں۔بلکہ عملاً بھی ناصرات الاحمدیہ ثابت ہوں۔دستخط مریم صدیقہ ) صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ