خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 626 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 626

خطابات مریم 626 پیغامات عزیز بہنو ! پیغام برائے اجتماع لجنہ ماریشس السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه لجنہ ماریشس کی PHOENIX برانچ کا سالانہ اجتماع 13 نومبر 1976ء کو ہو رہا ہے۔میری طرف سے دلی مبارکباد قبول کریں۔میری دلی دعا ہے کہ آپ کا یہ اجتماع بہت بابرکت ہو اور نیک نتائج کا حامل ہو۔اجتماعات کے قیام کی سب سے بڑی غرض تربیت کرنا ہے۔ہمارے اجتماعات میں نظم وضبط و اطاعت کا مظاہرہ اتنا شاندار ہونا چاہئے۔جو مثالی ہو اور ہمارے اخلاق وکردار اور لباس و گفتار ہر بات عین اسلام کی تعلیم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کے مطابق ہو۔تا ہمارے قول اور فعل میں کسی قسم کا تضاد نہ ہو۔قوم وہی ترقی کرتی ہے اور کرتی رہی ہے جس کا فعل و عمل اس کے دعوئی اور قول کے مطابق رہا ہو۔صرف پڑھ لینا چندے جمع کر لینے سے ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔جب تک اپنے عمل سے اپنے کو ایک پکا مسلمان نہیں بنا تیں اور ہمارا عمل قرآن مجید کی تعلیم اور آنحضرت عیے کے ارشادات کے مطابق ہو اور اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت قرآن وحدیث کی روشنی میں کریں۔اسلام کی محبت، قرآن سے عشق، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور آپ کے اسوہ پر چلنے کا شوق۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء سے محبت۔ان کے لئے اور اُن کی اطاعت کا جذبہ پیدا کرنا آپ کا اور صرف آپ کا کام ہے۔یہ جرأت ایمانی صرف آپ اپنے بچوں میں پیدا کر سکتی ہیں۔ان کو قرآن مجید پڑھائیے۔ترجمہ سکھائیے۔نماز کا پابند بنائیے۔تمام اسلامی اخلاق ان میں پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرمائے۔آمین والسلام۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنه مرکزیہ 11-10-76