خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 625 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 625

خطابات مریم 625 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ۔گی آنا میری عزیز بہنو! اور ممبرات لجنہ گی آنا السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ یکم اگست 1976ء کو اپنا پہلا سالانہ اجتماع اور دستکاری کی نمائش منعقد کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بہت بہت مبارک کرے۔اسلام اور انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا کرے۔میں امید رکھتی ہوں کہ آپ کا یہ پہلا سالانہ اجتماع دوسری خواتین کو اسلام کی طرف لانے کا موجب بنے گا۔آپ نے مہدی علیہ السلام کو مانا ہے جو اس زمانے میں اسلام کو پھر سے زندہ مذہب ثابت کرنے کے لئے اور انسان کا اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کرنے کے لئے آئے تھے۔آپ کی جماعت میں شامل ہونے والیوں کا فرض ہی یہی ہے کہ وہ اپنے قول و فعل سے ثابت کریں کہ دنیا میں امن صرف اسلام سے وابستگی کے ساتھ حاصل ہو سکتا ہے۔اس کے لئے جہاں آپ کو اسلام کی تبلیغ کرنی پڑے گی وہاں اپنے نمونہ کے ذریعہ سے بھی لوگوں کی توجہ کو جذب کرنا ہو گا۔دوسروں کو دین سکھانے کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ خود دین کا علم آتا ہو آپ کوشش کریں کہ آپ کی ہر عورت اور ہر بچی قرآن مجید کا ترجمہ سیکھے اور مذہبی کتب کا مطالعہ کرے اور اسلام کی صداقت کے دلائل یا دکرے۔لہذا ایک بات ہر وقت آپ کو مد نظر رکھنی چاہئے کہ اسلام صرف عقائد کا نام نہیں بلکہ اسلام نے زندگی کے ہر شعبہ کے متعلق ہدایات دی ہیں۔اپنے اخلاق۔کردار۔لباس۔رہن سہن کو اسلامی تعلیم کے مطابق ڈھالیں اور اپنے بچوں کی صحیح تربیت کریں تا کہ وہ بڑے ہو کر پکے مسلمان بنیں۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ $ 1976