خطابات مریم (جلد دوم) — Page 579
خطابات مریم 579 ضلعی اجلاس لاہور 13 مئی 1991ء خطابات اپنے پر معارف خطاب سے حاضرات کو فیضیاب کرتے ہوئے آپ نے قرآن مجید کی آیت مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِنْ ذَكْرِ أَوْ أُنْثَى۔۔۔۔(النحل : (98) کی تلاوت فرمائی اور فرمایا کہ اس سے قبل اصل مضمون کی طرف توجہ دلاؤں اس بات کا اظہار ضروری سمجھتی ہوں کہ ضلع لاہور کی لجنہ کا کام تسلی بخش ہے لیکن مزید ترقی کیلئے ضروری ہے کہ سال کے شروع میں دوروں کا پروگرام بنائیں تا کہ ہر مبر اس سے فائدہ حاصل کر سکے اس وقت جو تلاوت کی گئی ہے اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اسلام میں نیک کام کرنے کیلئے مرد عورت میں کوئی تخصیص نہیں جو بھی نیک کام کریگا اُسے پاک زندگی عطا کی جائیگی۔کتنا بڑا وعدہ ہے جس طرح قرآن مجید کے ساتھ اچھی آواز کا ذکر ہے اسی طرح عمل صالح کے ساتھ مناسب حال عمل کا ذکر ہے خلیفہ وقت جس امر کیلئے آواز دے رہا ہو اس پر لبیک کہنا حیات طیبہ کا وارث بنادیتا ہے۔تقویٰ کی راہیں اختیار کریں آپ نے نہایت عمدہ طریق سے تقویٰ کی راہوں کی وضاحت فرمائی۔وہ دن دور نہیں جب فوج در فوج لوگ احمدیت میں داخل ونگے اگر وہ اپنے عیوب ساتھ لائے تو کیا ہوگا۔ناصرات الاحمدیہ کو اس رنگ میں تیار کریں کہ وہ صحیح راستے پر چلنے والی ہوں دعاؤں کو اپنی زندگی کے لیے ناگزیر بنا ئیں ہر ممبر دعاؤں کو اپناتے ہوئے میدان عمل میں سرگرم نظر آئے۔خدا کا پیار چاہیے تو قرآن کا جوا اپنی گردنوں پر رکھ لیں قرآن مجید میں سات سو احکام ہیں کسی ایک حکم کو بھی پس پشت نہ ڈالیں حضور انور متواتر خطبات میں نماز کی طرف خصوصی توجہ دلا رہے ہیں۔میں بھی سال کے باقی وقت میں لجنہ لاہور کو نماز کا ترجمہ سیکھنے کی طرف توجہ دلاتی ہوں۔اسی طرح سچائی کو اپنا مالو بنا ئیں اسلام کی ساری تصویر آپ کے وجودوں میں نظر آئے لوگ لاکھ آپ کو کا فر غیر مسلم کہیں لیکن آپ کا عمل عین اسلام کے مطابق ہوتا کہ ساری دنیا کی لیڈر بن سکیں اور خدا کا پیار حاصل کر سکیں۔لاہور کی لجنہ کو اہمیت حاصل ہے۔یہ وہ مقام ہے جہاں حضرت مسیح موعود تشریف لائے۔وفات پائی۔یہاں پر آپ کے خلفاء بھی آتے رہے اس عظمت کو بھی یادرکھیں آپ کے عمل کے نتائج سامنے آئیں دعا ئیں بہت کریں کہ اللہ تعالیٰ ہم سے مقبول خدمت لے۔آمین۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1991ء) ہو