خطابات مریم (جلد دوم) — Page 580
خطابات مریم 580 خطابات افتتاحی خطاب سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ پاکستان 1991ء مورخہ 19 اکتوبر 1991ء کو حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ پاکستان نے مختصر خطاب فرمایا۔تشہد وتعوذ کے بعد حضرت سیدہ صدر صاحبہ نے پہلے اجتماع کی اجازت دینے اور پھر اس کی منسوخی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔کہ خدا تعالیٰ ہمیں آزمانا چاہتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اندر ہر قسم کی ہنگامی صورت حال کا مقابلہ کرنے کی عادت ڈالیں۔آپ نے فرمایا کہ نماز ہمیں صبر اور نظم و ضبط سکھاتی ہے۔امام کی آواز پر کھڑے ہونا اور بیٹھنا ہی ایمان کی اصل روح ہے۔آپ نے اس موقع پر ہونے والی بدنظمی کے مظاہروں پر افسوس کا اظہار فرمایا۔اور تربیت اولاد کی طرف توجہ دلائی اور بچوں کو مجالس اور مساجد کے آداب سکھانے پر بھی زور دیا۔آپ نے فرمایا کہ مومن کا ہر قدم آگے بڑھتا چلا جائیگا کیونکہ مومن کے کام خدا تعالیٰ کے کام ہیں جو کبھی رکتے نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا : اگر سب لوگ مجھے چھوڑ دیں تو خدا ایک اور قوم پیدا کرے گا۔(روحانی خزائن جلد 21 ضمیمہ براہین احمدیہ صفحہ 295) اسی طرح ہم پر پابندیاں لگا دی جائیں گی تو ہر احمدی کا گھر مدرسہ بن جائے گا۔آپ نے فرمایا کہ خواتین اپنی دعاؤں میں اور تیزی پیدا کریں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے اجتماعات اور جلسے اسی شان سے دوبارہ منعقد ہونے لگیں اور گلشن احمد میں اتنی بہار آئے که ساری دنیا اس کی خوشبو محسوس کرے۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 92-1991)