خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 561 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 561

خطابات مریم 561 خطابات شاخیں نکلیں گی۔آپ نے کئی دفعہ دیکھا ہو گا کہ جب پورا چھوٹا سا ہوتا ہے کوئی جانور پر جاتا ہے تیز ہوا اُسے اُکھاڑ کر پھینک دیتی ہے کیونکہ ابھی جڑ مضبوط نہیں ہوتی لیکن جڑ مضبوط ہو جائے تو پھر پودا بڑھتا ہے اس میں شاخیں نکلتی ہیں۔پھول نکلتے ہیں پھل لگتے ہیں۔شاخوں کی جن میں پھل اور پھول لگتے ہیں آپ نے مثال اعمالِ صالحہ سے دی ہے کہ اگر اعمالِ صالحہ ہوں گے تو پھر پھول بھی لگیں گے اور پھل بھی لگیں گے گویا اعمالِ صالحہ کے نتیجہ میں یہ سب برکات حاصل ہو سکتی ہیں۔قرآنِ مجید میں جہاں ایمان کا ذکر آتا ہے ساتھ اعمالِ صالحہ کا ذکر بھی ہوتا ہے کیونکہ اگر اعمال صالحہ کا پانی ایمان کو نہ دیا جائے تو ایمان محض ایک خشک جھاڑی کی طرح ہو جاتا ہے۔ایمان کی مضبوطی اور ترقی کیلئے اپنے اعمال کا جائزہ ضرور لینا چاہئے کہ ہمارا عمل اللہ تعالیٰ کے احکام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق ہے یا نہیں۔عمل صالح سے مراد وہ اعمال ہیں جو موقع اور محل کے مطابق ہوں اور جن کی طرف جماعت کے امام خصوصیت سے توجہ دلا رہے ہوں۔آج کل بھی حضرت امام جماعت احمدیہ (الرابع ) خصوصیت سے بعض اہم تربیتی امور کی طرف توجہ دلا رہے ہیں۔جن میں سے سب سے ضروری نماز کی باقاعدگی اور اپنی اولاد کو نماز پر قائم رکھنا ہے اس کے علاوہ پانچ امور کی طرف خصوصی توجہ دلائی جن میں سے 1 پہلا سچائی پر قائم رہنا، جھوٹ کبھی نہ بولنا۔2 نرم لہجہ اور پاک زبان استعمال کرنا۔وسعت حوصلہ اور نقصان سے بچنے کی کوشش کرنا۔4 دوسروں کی تکلیف کا احساس کر کے ازالہ کی کوشش کرنا۔5 ہمیشہ مضبوط عزم اور ہمت سے کام لینا۔عہد یداروں کو خصوصاً توجہ اس طرف کرنی چاہئے۔نماز تو ہماری روح اور جان ہونی چاہئے اس کے بغیر تو معرفتِ الہی کا تصور بھی نہیں ہو سکتا۔سب سے پہلا اور ضروری حق جو اللہ تعالیٰ کا ادا کرنا ہے وہ نماز کی ادائیگی ہے اور اسی معیار پر جماعت کو مستقل طور پر قائم رکھنے کے لئے بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو پختگی