خطابات مریم (جلد دوم) — Page 526
خطابات مریم 526 خطابات کے ذریعہ مضامین تلاش کرتے اور مضمون تک پہنچتے ہیں۔پانچ والیوم میں وہ انڈیکس نہیں تھا جب مجھے پتہ چلا کہ یہ حالت ہے اور اس وقت کتاب چھپنے کے قریب تھی بہت تھوڑا وقت رہ گیا تھا۔اور پر لیس نے کہا کہ ہم زیادہ انتظار نہیں کر سکتے ہمارا کنٹریکٹ ہے۔آپ کو جرمانہ پڑنا شروع ہو جائیگا۔لیکن یہ ضرورت اتنی شدید تھی کہ میں نے امریکہ کی احمدی خواتین سے درخواست کی کہ وہ اپنے آپ کو اس کام کے لئے پیش کریں۔ورنہ ہمارے پاس اور کوئی ذریعہ نہیں ہے کہ یہ انڈیکس تیار کر سکیں۔چنانچہ مسز عائشہ شریف کی قیادت میں امریکہ کی احمدی خواتین کو یہ توفیق ملی کہ بہت تھوڑے عرصہ میں دن رات کمپیوٹر پر کام کر کے ایک نہایت ہی اعلیٰ اور جامع و مانع انڈیکس تیار کر دیا ہے۔اس میں جن خواتین نے حصہ لیا ہے ان کے نام دعا کی تحریک کے طور پر پڑھنا چاہتا ہوں۔مسز عائشہ شریف ،نیم یعقوب ، عائشہ حکیم ، شکورہ نور یہ سلمی غنی ، خدیجتہ الہادی ، رفیعہ راما ، خلعت الہ دین ، طاہرہ عظمی سعید، فرزانه قادر، فاطمه حنیف اس کے علاوہ اس انڈیکس کو چھپوانے کے وقت پروف ریڈنگ کی بہت ضرورت تھی کیونکہ کام جب بہت تیزی سے کیا جائے تو بعض دفعہ کئی خلاء رہ جاتے ہیں۔اس لیے بہت احتیاط کی ضرورت تھی۔چنانچہ منیر الدین شمس اور ظفر محمود ( یہ ہمارے صوفی ابراہیم صاحب کے صاحبزادے ہیں ) انہوں نے مل کر محنت کی۔اور بعض احمدی بچیوں نے یہاں بھی ان کا ساتھ دیا۔ان کے نام بھی دعا کی خاطر پیش کرتا ہوں۔شازیہ شاہ، مینا رشید، فوزیہ رشید، نبیله مجید، امته الصبور اعجاز ، رعنا ملک سیمین طیبہ۔پس آپ جب دیکھیں گے تو آپ کے دل سے خود دعائیں نکلیں گی کہ کتنا اچھا خوبصورت انڈیکس ماشاء اللہ اس کمنٹری کے ساتھ تیار ہو چکا ہے۔“ اس سال لجنہ اماءاللہ انگلستان کو حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے اپنا دفتر اور ہال وغیرہ بنانے کیلئے اسلام آباد انگلستان میں ایک قطعہ زمین عطا فرمایا اور 21 /اگست 1988ء کو اس کا سنگ بنیاد بھی رکھا جو مصباح میں چھپ چکا ہے۔تفصیل بھی اگلے کسی پر چہ میں آجائے گی۔لجنہ یو۔کے کے علاوہ لجنہ نائجیریا نے کافی عرصہ سے ایک قطعہ زمین او جوکور د۔میں جو