خطابات مریم (جلد دوم) — Page 525
خطابات مریم 525 خطابات اب میں بیرون پاکستان لجنات کے سلسلہ میں چند خوشخبریاں آپ کو سناؤں گی۔پہلی تو یہ ہے کہ ہماری سویڈش احمدی بہن قانتہ جو ڈنمارک اور جرمنی کی لجنات کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔وہ کچھ عرصہ سے قرآن کریم کا سویڈش زبان میں ترجمہ کر رہی تھیں مکمل ہونے پر الحمد للہ اس سال وہ شائع ہوا جس کا ذکر حضور ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر بھی کیا۔انہوں نے خواہش کی کہ وہ قرآن مجید کی پہلی کا پی خود حضور کی خدمت میں پیش کرنا چاہتی ہیں۔چنانچہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کے لنڈن جانے کا انتظام کیا گیا۔اور انہوں نے وہ حضور کی خدمت میں پیش کی۔ایک چھوٹی سی تقریب کی صورت ہوگئی۔فوٹو بھی کھینچا گیا۔( فوٹو اجلاس میں دکھائے گئے ) حضور نے ان کو مبارکباددی اور مٹھائی کھلائی۔گو یہ ترجمہ کا کام حضور ایدہ اللہ کی براہ راست ہدایات کے مطابق انہوں نے کیا لیکن ہم خوش ہیں بہت خوش کہ اس عظیم اور نیک کام کی سعادت ایک عورت اور ممبر لجنہ کو حاصل ہوئی۔ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالی اس سے بڑھ کر ان کو خدمات کی توفیق عطا فرمائے ( آمین ) اسی طرح امریکہ کے دورہ میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے حضرت مصلح موعود کی دیباچہ تفسیر القرآن انگریزی کا انڈیکس بنانے کی عورتوں کو تحریک فرمائی۔جس پر امریکہ کی لجنہ نے یہ ذمہ داری اُٹھائی اس کی تفصیل خود حضور کی زبانی سنئے۔یہ تفصیل ضمیمہ ماہنامہ خالد میں ( خدمت قرآن میں احمدی خواتین کا حصہ) کے عنوان سے ستمبر 1988ء میں شائع ہو چکی ہے حضور نے فرمایا :۔اس ضمن میں ایک نہایت ہی اہم دعا کی درخواست آپ سے کرنی چاہتا ہوں۔اس کمنٹری میں ( بعض انگریزی میں قرآن مجید کی کمنی جو پانچ جلدوں میں ہے جو حضرت مصلح موعود کے نوٹوں پر مشتمل ہے ) ایک ایسی تھی جو اہل علم کے نزدیک ایک بڑا استقم تھا اور وہ یہ تھا کہ اس کے پیچھے کوئی انڈیکس نہ تھا۔پانچ Volume کی کمنٹری ہوا نڈ میکس نہ ہو تو مختلف علم سے تعلق رکھنے والے علماء جو تحقیق کرتے رہتے ہیں وہ اس چیز کو اس طرح دیکھتے ہیں جیسے گھڑی لگی ہوئی ہو۔اس کی مشین تو کام کر رہی ہو لیکن اس کی سوئیاں نہ ہوں اور وہ وقت نہ بتا سکے۔آج کے زمانہ میں اتنا وقت علماء کو ملتا ہی نہیں کہ ساری کتابیں الف سے آخر تک پڑھ سکیں گے۔وہ انڈیکس