خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 524 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 524

خطابات مریم 524 خطابات سے نفرت پیدا کریں۔غیبت سے نفرت پیدا کریں۔اعلیٰ اخلاق ان میں پیدا کریں۔بے شک اس سلسلہ میں تربیت کی بڑی ذمہ داری ماں باپ کی ہے۔مگر لجنہ کی تنظیم کی ذمہ داری بھی کچھ کم نہیں۔ان پھولوں کو مرجھانے نہ دیں بلکہ ایسی نشو ونما کریں کہ ان کی خوشبو سے گلستانِ عالم مہک اُٹھے۔آئندہ جب مرکز سے عاجزہ کو یا سیکرٹریان کو دعوت دیں تو ناصرات الاحمدیہ کا پروگرام ضرور باقی پروگراموں کے ساتھ ہو خواہ الگ ہو یا لجنہ کیساتھ۔وقت کی مناسبت سے لیکن ہو ضرور۔اسی طرح آئندہ انشاء اللہ مرکز میں جو میٹنگز ہوں یا ضلعی سطح یا تحصیل کی سطح پر ہوں سیکرٹری ناصرات کو ضرور بلوایا کریں۔چندہ وقف جدید کی طرف توجہ دیں آمد کی رفتار کم ہے۔واپس جا کر کوشش کریں کہ اسی ماہ یہ چندہ ناصرات ختم ہو جائے۔مجھے آپ سے یہ بھی کہنا ہے کہ ہر شہر کی ساری مجلس عاملہ کو پورے لائحہ عمل کا مطالعہ کرنا چاہیے انہی امور کی ہدایات قصبات اور دیہات کو بھی دینی ہیں۔اور ان جائزوں کا بھی مطالعہ کریں جو آپ کو دئے جاتے ہیں۔گذشتہ میٹنگ 26 اکتوبر کو ہوئی تھی اس مرکزی میٹنگ کے علاوہ مرکز میں ضلع جھنگ۔ڈسکہ۔پسرور کی لجنات نے ان ہدایات اور فیصلوں پر عمل نہیں کیا۔نیا سال شروع ہے۔آپ سب لائحہ عمل کا اچھی طرح مطالعہ کریں تو کام میں آسانی ہوگی اور ایک عہدہ دار دوسری کو مشورہ دے سکے گی۔اپنے ضلع میں لائحہ عمل اس ماہ میں ہر لجنہ تک پہنچانے کی کوشش اور انتظام کریں اور ان کو بھی یہ تاکید کریں کہ اچھی طرح پڑھیں۔بعض دفعہ سال ختم ہونے پر ہوتا ہے۔اور لجنات کی طرف سے خط آتا ہے کہ ابھی تک لائحہ عمل نہیں آیا اگر کسی وجہ سے نہیں بھی پہنچتا تو ان کا کام ہے بار بار لکھ کر منگوا ئیں۔سارا سال سوئی رہتی ہیں اور جب سالانہ رپورٹ بھجوانے کا وقت آتا ہے تو لکھتی ہیں کہ لائحہ عمل ہی نہ تھا کام کس طرح کرتے۔آپ جانتی ہیں کہ جماعت احمدیہ کی مجلس مشاورت میں لجنہ کو بھی نمائندگی حاصل ہوتی ہے۔1988ء کی مشاورت میں لجنہ اماءاللہ کی 30 نمائندگان نے شرکت کی اور لجنہ اماءاللہ کی طرف سے بھجوائی ہوئی تجاویز میں سے تین تجاویز لجنہ مرکز یہ لجنہ ربوہ اور لجنہ گوجرانوالہ کے ایجنڈے پر رکھی گئیں۔