خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 515 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 515

خطابات مریم 515 خطابات فائدہ اُٹھا ئیں۔بے شک اس پر خرچ تو کرنا پڑیگا۔لیکن گھر بیٹھے ترجمہ سیکھنا بھی تو آسان ہو گیا ہے۔اگلے سال رپورٹوں میں آپ نے یہ رپورٹ دینی ہے کہ کیسٹ کے ذریعہ سے کتنی بہنوں نے کتنے پاروں کا ترجمہ سیکھا۔یہ کام بھی بہت محنت طلب ہے جنہوں نے ریکارڈ کروایا اور جنہوں نے ریکارڈ کیا سب کو دعاؤں میں یا درکھیں۔شعبہ ناصرات نے بھی تاریخ احمدیت کے سوال و جواب ریکارڈ کرنے کے لیے تیار کئے ہیں۔عنقریب ریکا رڈ کروائے جائیں گے۔دورے۔ا سال گذشتہ سالوں کی نسبت دورے کم ہوئے ہیں۔جس کی وجہ ملکی حالات ہیں۔کئی دوروں کا پروگرام بنایا گیا تھا۔مگر امیر صاحب سے اجازت نہ ملنے پر ملتوی کر دئے گئے۔عاجزہ نے میانوالی ، داؤدخیل، ملتان ، وہاڑی ، مظفر گڑھ ،علی پور، لیہ، فاروق آباد ضلع شیخو پورہ، نارنگ منڈی ، فیصل آباد، اور قائد آباد کا دورہ کیا۔جس میں میرے ساتھ سیکرٹریان بھی گئیں۔اس کے علاوہ سیکرٹریوں نے کھاریاں، قصور، احمد نگر ، سرگودھا اور گوجرانوالہ کے اجتماعوں میں شرکت کی۔ضلعی سطح پر سب سے زیادہ دورے جو ضلعی صدروں نے کئے ضلع سرگودھا، جھنگ، گوجرانوالہ اور حیدرآباد کے علی الترتیب ہیں۔ضلع کے دورے کے لحاظ سے میں اس بات کی طرف توجہ دلاتی ہوں کہ مرکز سے جو ہر سہ ماہی کا جائزہ ملے اس کی روشنی میں دورے کریں۔بعض لجنات خود بھی بیدار ہوتی ہیں۔اور ضلعی صدروں کو اور مرکزی عہدیداران کو بھی بار بار آنے کی دعوت دیتی رہتی ہیں۔جو کمزور ہوتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ مرکز سے کوئی آئے ہی نہ تا کہ ہماری کمزوریاں ان پر ظاہر نہ ہوں۔اس لئے شروع سال میں ہی ہر ضلع کی صدر ایک پروگرام بنائے کہ ان لجنات کی طرف زیادہ توجہ کرنی ہے۔کام سکھانا ہے۔رپورٹ لکھنے کا طریقہ بتانا ہے۔چندوں کی تفصیل اور ہر کام ان کو سکھانا ہے۔اور جہاں ضرورت ہو ایک سے زیادہ دفعہ جائیں۔کم از کم ایک ضلعی میٹنگ ضرور ہو اور سال میں ایک دفعہ ہر تحصیل کی میٹنگ تحصیل میں ہو۔اس لئے جن ضلعوں میں تحصیل کی نگران کے ذمہ کام کریں اس طرح سے اگر ضلع میں آنا مشکل ہوا پنی تحصیل میں تو آسانی سے جاسکیں گی۔