خطابات مریم (جلد دوم) — Page 514
خطابات مریم 514 خطابات خرچ کیا۔نیز دفتر کے لیے ٹھنڈے پانی کاElectric Cooler-/7550 روپے میں خریدا گیا۔پاکستان میں کل لجنات مال کے شعبہ میں 953 درج ہیں جن میں سے 858 لجنات نے اس سال چندہ ادا کیا گویا %90۔03 نے چندہ دیا۔95 لجنات نادہند ہیں ان کی تفصیل ضلعی صدروں کو دی جا رہی ہے۔202 لجنات کا چندہ بجٹ سے کم ہے۔شعبہ سمعی بصری بہت اہم شعبہ ہے۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے 1982ء کے اجتماع کے موقعہ پر لجنہ کو اس شعبہ کے قیام کی طرف توجہ دلائی تھی۔کام تو اسی وقت شروع کر دیا گیا تھا۔لیکن نا تجربہ کاری کی وجہ سے کسی مستقل سکیم کے تحت کام نہیں ہو رہا تھا۔ایک Dek خریدا گیا۔ایک ڈیک کوئٹہ کی ایک ممبر نے لجنہ کو تحفہ بھجوایا۔اب انشاء اللہ ایک Copier بھی خریدنا ہے۔بازار سے کا پیاں کروانی پڑتی ہیں۔حضور ایدہ اللہ سے منظوری حاصل کرنے کے بعد قرآن مجید کے ترجمہ کے کیسٹ تیار کرنے شروع کر دیئے ہیں۔الحمد للہ 10 پاروں کے کیسٹ تیار ہو چکے ہیں۔لیکن سالانہ رپورٹ پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ ابھی تک بہنوں نے تیسرے یا چوتھے پارہ سے آگے کیسٹ نہیں خریدے۔اور جنہوں نے لیے ہیں انہوں نے بھی اس طرف توجہ نہیں کی کہ کتنی عورتوں نے انہیں سن کر ترجمہ یاد کیا بلکہ رپورٹ میں یہ ہے کہ اجلاس میں سنایا گیا۔اجلاس میں ایک دفعہ سنانے سے یاد نہیں ہو سکتا۔یہ تو اس لیے شروع کئے گئے تھے کہ بہت سی لجنات کو یہ شکایت تھی کہ ترجمہ پڑھانے والا کوئی نہیں ملتا۔ان میں ترجمہ پڑھایا گیا ہے۔سیکھنے والی بہنیں اور بچیاں اسی طرح قرآن مجید کو کھول کر سامنے رکھیں۔جس طرح پڑھانے والے سے پڑھتے وقت رکھتی ہیں اور تھوڑا تھوڑا بار بار سن کر یاد کریں اور اس طرح کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ ترجمہ ان کو آجائے۔دعا بھی کریں اللہ تعالیٰ صحت کے ساتھ عاجزہ سیده مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ مرکزیہ ) کو پورے قرآن مجید کا ترجمہ ریکارڈ کروانے کی توفیق عطا فرمائے۔( آمین ) اس کے علاوہ نظموں کے اور تعلیمی تربیتی کیسٹ بھی ہیں جن سے