خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 449 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 449

خطابات مریم 449 خطابات 5۔رشتہ ناطہ یہ انٹرنیشنل مسئلہ ہے۔رشتہ کیلئے صرف بیعت ہی کافی نہیں ہوتی آپ ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے مشکلات اور پیدا ہو جائیں گی۔آپ بچوں کو پوری تعلیم دیں کہ با ہر شادی نہ کریں۔اٹھہتر شاخوں میں سب کوشش کریں۔حضور کولکھا جائے اس طرح انٹر نیشنل رشتہ ہو۔سنگا پور اور دوسری جماعتیں حقیقتا کوشش کریں کم تعلیم یا مالی لحاظ سے کمزور پر تر ڈ دنہ کیا جائے۔6۔شعبہ مال : چندہ لجنہ اماءاللہ کے متعلق نہیں بتایا گیا۔مرکز میں قانون ہے چندہ حیثیت کے مطابق دیں جس کی آمد ہو ایک فیصد یعنی سو روپیہ پر ایک روپیہ دیں۔اس طرح چندہ کی مد میں آمد بڑھ جائے گی۔7۔شعبہ ناصرات: یہ شعبہ بہت اہم ہے کیونکہ مستقبل میں جماعت کے کاموں کی ذمہ داری ان کے کندھوں پر ہے تا وہ آئندہ نسلوں کو تیار کریں۔آپ کی بجنات کافی اچھی ہیں اگر آپ کو کوئی مسئلہ پیش ہو لکھیں جواب دیا جائے گا۔صرف رپورٹ ہی کافی نہیں ہے بلکہ ہر قسم کے مسئلہ پر غور کیا جائے گا۔آپ سب مل کر کام کریں خدا تعالیٰ اس میں برکت ڈالے گا۔میں آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس تنگ وقت میں سب خدمت میں لگی ہوئی ہیں اور میں یہ دعا کرتی ہوں کہ یہ دورہ کامیاب ہو۔۔۔۔۔۔۔۔رپورٹ دورہ انڈونیشیا 1986ء)