خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 448 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 448

خطابات مریم 448 خطابات اعلیٰ اخلاق سے ، دنیا جتنی بھی خلاف ہو مگر جب وہ دیکھیں گے ان جیسی کوئی عبادت نہیں کرتا بچوں کی تعلیم و تربیت اور پھر حسن سلوک اخلاق اعلیٰ سے لوگ ہمارے گرویدہ ہو جائیں گے۔میری مجلس عاملہ کو ہدایت ہے وہ خود عملی نمونہ نہیں۔پھر آپ نے کہا ہے لجنہ صرف پندرہ فیصد ایکٹو ہیں ہمارے نزدیک پچاس فیصد معیار ہے کیونکہ حضرت مصلح موعود نے فرمایا پچاس فیصد معیار کم از کم ہر کام میں ، چندہ جات میں بھی۔2۔تعلیم : عمل کرنے کیلئے علم حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے ورنہ آپ تبلیغ نہیں کرسکتیں۔قرآن مجید علم کا خزانہ ہے۔آپ اس پر عمل کیسے کریں گی اگر آپ کو اس کا ترجمہ نہیں آتا۔حضرت مسیح موعود نے فرمایا اس میں سات صدا احکام ہیں اگر ایک کو بھی توڑا جائے اس کا مطلب ایک دروازہ بند ہو گیا۔سو قرآن پاک کے احکام جاننے کیلئے اس کا ترجمہ جاننا نہایت ضروری ہے۔قرآن مجید کے متعلق رپورٹ نہیں دی گئی کہ کتنی ہیں جو تر جمہ جانتی ہیں اور اب تک یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتنی کتابوں کا ترجمہ شائع ہوا ہے یہ کتا بیں اُردو میں ہیں اگر تر جمہ نہ ہوا تو آپ کو کیسے علم ہوگا۔3۔تربیت : تربیت میں پردہ کا ذکر ہے۔موجودہ پردہ ایک حد تک صحیح ہے مگر چہرہ چھپانا ضروری ہے اور افضل ہے۔دفتر میں کام کرنے والیوں کیلئے اگر وردی ضروری ہے تو دفتر کے بعد کے اوقات میں پردہ کا خیال رکھیں۔آپ نے بچوں کی تربیت کے خوف کا اظہار کیا ہے۔آپ ان کو گھروں میں صحیح تعلیم دیں تا وہ باہر کے شر سے محفوظ رہیں۔گھر کے اندران کو مذہب کی تعلیم دیں۔ہر ماں کا فرض ہے پوری کوشش کرے کہ احمدیت کی تعلیم ان کو پوری طرح سے دیں۔زیادہ سے زیادہ بچوں کی چھوٹی سے چھوٹی کتابیں چھاہیں۔مرکز سے لٹریچر آپ کی مانگ پر بھیجا جائے گا۔تاریخ لجنہ اماءاللہ شائع ہوئی ہے اس کا ترجمہ کر کے مرکز بھجوا ئیں۔4۔شعبہ امور عامہ: سکولز نرسری اور کلینک کی صرف خواہش ہی کافی نہیں اس میں چندہ کی ضرورت ہوتی ہے۔آپ کا یہ لوکل مسئلہ ہے اس کی رپورٹ امیر کے ذریعے حضور کی خدمت میں بھیج سکتی ہیں۔میرا خیال ہے آپ خدمت خلق میں واقعی ٹھوس اقدام لیں تا آپ ثابت کر دیں کہ حکومت سے تعاون کرتی ہیں۔