خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 447 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 447

خطابات مریم 447 خطابات دورہ انڈونیشیا آپ نے اپنے دورہ کے دوران ممبرات لجنہ اماءاللہ انڈونیشیا سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔سب سے پہلے میں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے مجھے یہاں آنے کی توفیق دی۔پھر حضرت خلیفہ امسیح الرابع کا جنہوں نے آنے کی اجازت فرمائی۔آپ کو ہدایات دینے سے قبل میں آپ کی سابقہ صدر کی وفات پر اظہار افسوس کرتی ہوں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی اولاد کو نیک بنائے اور صبر جمیل عطا فرمائے۔مجھے امید ہے کہ میرے دورے کا فائدہ ضرور آپ کو ہوگا۔آپ نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایک سو ساٹھ کروڑ کے مقابلہ میں آپ کی جماعت کی کوئی حیثیت نہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے چھوٹی جماعت بڑی جماعت پر غالب ثابت کی ہے۔مذہب کی تاریخ کہتی ہے زمانہ حضرت نوح علیہ السلام، موسیٰ علیہ السلام، عیسی علیہ السلام تمام نبیوں کے زمانہ کو دیکھیں جو اخیر میں سب ترقی کر گئیں۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضور کو مکہ کی فتح سے نوازا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خوشخبری دی تھی۔آپ نہ گھبرائیں کہ آپ کم ہیں۔آپ انشاء اللہ ترقی کر جائیں گی حضرت مسیح موعود سے جو وعدہ جات ہیں کہ آج سے تیسری صدی شروع نہیں ہوگی۔آپ کو غلبہ دیا جائے گا خدا کا وعدہ ٹل نہیں سکتا۔اس کامیابی کو حاصل کرنے کیلئے آپ کو اپنے اندر پوری تبدیلی کرنی ہوگی تا خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہو۔خدا تعالیٰ آپ کو توفیق دے۔آپ نے جو مشکلات پیش کی ہیں ان پر روشنی ڈالنی ہے۔1 تبلیغی شعبہ : حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے بار بار فرمایا ہے کہ آپ داعی الی اللہ بن جائیں۔قرآن کریم میں کہا گیا ہے۔آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر نقش قدم پر چلو۔ہر لحاظ سے ہمیں نمونہ پیش کرنا ہے۔عبادت، اخلاق، تعلیم و تربیت، حسن سلوک،