خطابات مریم (جلد دوم) — Page 22
خطابات مریم 22 22 تحریرات 1972ء میں بند کر دیا گیا۔لجنہ اماءاللہ کراچی کے دوسرے سالانہ جلسہ میں جو 17 /نومبر 1957ء کو منعقد ہوا محترمہ استانی جی صاحبه لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی طرف سے بطور نمائندہ شریک ہوئیں۔خطاب بھی فرمایا اور انعامات، سندات بھی تقسیم کیں۔پھر ماہ نومبر 1958ء میں لجنہ اماءاللہ کراچی کے سالانہ جلسہ میں آپ نے مرکزی نمائندہ کی حیثیت سے شرکت کی۔کئی دن ٹھہر کر لجنہ کراچی کے حلقہ جات کا دورہ کیا حسابات کی چیکنگ کی اور ان کی تنظیم کے سلسلہ میں بڑی محنت سے کام کیا۔1958ء میں لجنہ مرکزیہ کے زیر اہتمام جو تعلیم القرآن کلاس لگائی گئی اس کی طالبات کو محترمه استانی میمونه صوفیہ صاحبہ نے بھی پڑھایا۔اسی طرح 1959ء اور 1960ء کی منعقدہ کلاسوں میں بھی۔1958ء میں آپ نے ضلع سرگودھا،ضلع فیصل آباد، ضلع گوجرانوالہ ،ضلع ،جہلم ، ضلع جھنگ ، ضلع سیالکوٹ، ضلع ساہیوال اور صوبہ سندھ کی 43 لجنات کا دورہ کیا۔1959ء میں آپ نے 27 مقامات کے دورے کئے حسابات چیک کئے۔حسابات رکھنے کا طریقہ سکھایا اور اپنی تقریروں سے ان لجنات میں مزید بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔25 /اکتوبر 1959ء کو نصرت گرلز ہائی سکول ربوہ کے سٹاف نے محترمہ استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ کو الوداعی پارٹی دی اور اس میں اجتماع پر آئی ہوئی بیرونی نمائندوں کو بھی شمولیت کی دعوت دی۔چائے کے بعد سٹاف کی طرف سے استانی جی کی خدمت میں سپاس نامہ اور ایک سونے کی انگوٹھی بطور تحفہ پیش کی گئی۔استانی جی صاحبہ مرحومہ نے سپاس نامہ کا جواب دیتے ہوئے سکول کے ساتھ مخلصانہ جذبات کا اظہار کیا۔1960ء میں آپ نے 27 لجنات کا دورہ کیا۔2 نومبر 1961ء کو آپ کراچی کے دورہ پر تشریف لے گئیں۔5 /نومبر کو نا صرات الاحمدیہ کے اجتماع میں شرکت کی اور ناصرات الاحمدیہ کراچی سے خطاب فرمایا۔12 نومبر کو لجنہ اماءاللہ کراچی کے اجتماع میں شرکت کی۔( تاریخ لجنہ جلد سوم صفحہ 81) اکتوبر 1961ء میں لجنہ اماءاللہ پشاور کے سالانہ اجتماع میں شرکت فرمائی۔وہاں خطاب فرماتے ہوئے آپ نے لجنہ اماء اللہ کے قیام کی غرض و غایت اپنی اور دوسروں کی تربیت ، قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنے اور سکھانے کی طرف خاص توجہ دلائی۔کراچی اور پشاور کے علاوہ کئی