خطابات مریم (جلد دوم) — Page 377
خطابات مریم 377 خطابات نام نہیں اسلام تو ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں ایک انسان کی پیدائش سے مرنے تک کی مکمل ہدایات موجود ہیں۔ہر شعبہ زندگی کے متعلق راہ نمائی کی گئی ہے جو تعلیم اسلام نے ہر زندگی کے شعبہ کیلئے دی ہے وہ سب مذاہب کی تعلیم سے اعلیٰ اور افضل ہے اس سے واقف ہوں۔قرآن پڑھیں ترجمہ دیکھیں۔آپ کو علم ہو کہ آپ پر کیا ذمہ داریاں ہیں۔آپ نے معاشرہ میں کیا کردار ادا کرنا ہے کس کس بات کے کرنے کا آپ کو حکم دیا گیا ہے کس کس بات سے روکا گیا ہے ہم دن میں کئی کئی بار خدا تعالیٰ کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہیں محض اس لئے کہ علم نہیں ہوتا۔قرآن مجید کی تعلیم کے ساتھ آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات زندگی ، آپ کے احسانات، آپ کے اخلاق ، آپ نے جو تعلیم دی، آپ کے ارشادات کا علم ہونا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام قرآن مجید کی تعلیم کو پھر سے دنیا میں پھیلانے اور اسلام کو دنیا کے تمام مذاہب پر غالب کرنے کیلئے بھیجے گئے تھے۔اس لئے بہت ضروری ہے کہ جس حد تک آپ کی لیاقت ہے آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا مطالعہ کریں۔آپ کی کتب قرآن مجید کی تفسیر ہیں اور قرآن کی تفسیر سیکھنے کے لئے کتب کا پڑھنا ضروری ہے۔پھر آپ کے خلفاء کا لٹریچر پڑھیں اور اپنے بچوں کو پڑھائیں۔اس ملک میں رہتے ہوئے اگر اپنی اور اپنے بچوں کی دینی تعلیم اور تربیت کا خیال نہ رکھا تو آپ کے وجود احمدیت کی ترقی میں روک ثابت ہوں گے۔پھر آپ کی طرز زندگی اُٹھنا بیٹھنا، ملنا جلنا سب کچھ قرآن کی تعلیم کے مطابق ہونا چاہئے۔جو احکام ایک مسلمان عورت کے متعلق اسلام نے دیئے ہیں ان پر عمل ہونا چاہئے۔سب سے پہلے تو ایک عورت کیلئے یہی حکم ہے کہ وہ اپنی زینت کو چھپائے نہ کہ مردوں کے سامنے اپنی زینت کو ظاہر کرتی پھرے یہ کوئی دلیل نہیں کہ اس ملک میں پردہ کرنا مشکل ہے۔کہیں بھی مشکل نہیں اسلام ساری دنیا کیلئے ہے اور پردہ قرآن کا حکم ہے۔کیا آپ نے بیعت کرتے ہوئے یہ عہد نہیں کیا تھا کہ آپ دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گی ؟ کیا آپ نے یہ عہد نہیں کیا تھا کہ خلیفہ وقت جو نیک کام آپ کو بتائیں گے آپ اس پر عمل کریں گی؟ کیا آپ نے بیعت کرتے ہوئے یہ عہد نہیں کیا تھا کہ ہر حال رنج اور راحت اور عسر اور میسر اور نعمت و ابتلاء میں خدا تعالیٰ کے ساتھ وفاداری کریں گی اور ہر ایک ذلت اور دکھ کو قبول کرنے کیلئے اس کی راہ میں تیار رہیں گی اور کسی