خطابات مریم (جلد دوم) — Page 376
خطابات مریم 376 خطابات ہر وقت نظر رکھیں کہ آپ کے بیٹے اور بیٹیاں بگڑ تو نہیں رہیں۔مغربی دنیا کی بظاہر جگمگاتی لیکن اندر سے اندھیری دنیا کو دیکھ کر۔سب سے بڑی غلطی تو ماں باپ یہ کرتے ہیں کہ بچوں کو سکولوں میں بھجوا کر غافل ہو جاتے ہیں اپنی زبان نہیں سکھاتے جب تک آپ جس ملک میں رہیں گے آپ کے لئے ضروری ہے کہ اس کی زبان سیکھیں تا یہاں کے رہنے والوں پر اپنا نقطہ نظر واضح کر سکیں۔مگر اپنی زبان ہر حال میں سکھانی چاہئے ورنہ مرکز سے تعلق قائم نہیں رہ سکتا۔ہما را با برکت لٹریچر اردو میں ہے اُردو نہیں آئے گی تو بڑے ہو کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا لڑیچر ، سلسلہ کے اخبار نہیں پڑھ سکیں گے۔ان مغربی ممالک میں جو آزادی ہے جس نے اخلاقی اقدار کو ختم کر کے رکھ دیا ہے اس سے خود بچنا اور اپنی نسل کو بچانا آپ کا فرض ہے۔جب تک دین کی محبت ان کے دلوں میں پیدا نہیں کریں گے غلط اور صحیح کا تصور ان کے دلوں میں پیدا نہیں ہوگا۔وہ پھر یہاں کے رنگ میں رچتے جائیں گے جو روحانی طور پر گندگیاں یہاں پھیلی ہوئی ہیں ان سے بچنا اور اپنے گھروں کا پاکیزہ ماحول پیدا کرنا آپ کا کام ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔کلکم راع و كلكم مسئول عن رعيته۔( بخاری کتاب الجمعہ ) تم میں سے ہر شخص ایک چرواہا ہے جس سے اس کی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا اس حدیث کی رُو سے ہر ماں اپنے بچہ کے متعلق جوابدہ ہوگی۔پس میری بہنو اللہ تعالیٰ نے زندگی کی نعمت دی مال دیا اولا د دی سب نعمتوں کی قدر کرتے ہوئے یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں پیش کرو تا اللہ تعالیٰ کی نظروں میں قابل قدر وجود گنے جاؤ۔سب سے زیادہ اثر انسان کے اخلاق کا دوسروں پر پڑتا ہے آپ کے اعلیٰ اخلاق اعلیٰ نمونہ ہی غیر مسلموں اور غیر احمدیوں کو احمدیت کی طرف متوجہ کر سکتا ہے کہ ان کی زندگی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مان کر کیا انقلاب آیا۔جب تک واضح طور پر آپ دوسروں سے ان کو نمایاں نظر نہیں آئیں گی آپ کی بات کا اثر بھی نہیں ہوگا نیز بہت ضروری ہے کہ آپ کے قول اور فعل میں کوئی تضاد نہ ہو جو آپ قرآن کی خوبیاں تعلیم اخلاق کے متعلق لوگوں کو بتائیں خود آپ اور آپ کی اولاد میں بھی تو ان کا پایا جانا ضروری ہے۔اسلام چند عقائد کے مجموعہ کا