خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 368 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 368

خطابات مریم 368 خطابات ” یہ سلسلہ بیعت محض بمرادفراہمی طائفہ متقین یعنی تقوی شعارلوگوں کی جماعت کے جمع کرنے کیلئے ہے تا ایسے متقیوں کا ایک بھاری گروہ دنیا پر اپنا نیک اثر ڈالے اور ان کا اتفاق اسلام کیلئے برکت و عظمت و نتائج خیر کا موجب ہو اور وہ با برکت کلمہ واحدۂ پر متفق ہونے کے اسلام کی پاک و مقدس خدمات میں جلد کام آ سکیں اور ایک کاہل اور بخیل اور بے مصرف مسلمان نہ ہوں اور نہ ان نالائق لوگوں کی طرح جنہوں نے اپنے تفرقہ و نا اتفاقی کی وجہ سے اسلام کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔۔۔وہ ایسی قوم کے ہمدرد ہوں کہ غریبوں کی پناہ ہو جائیں، یتیموں کے لئے بطور باپوں کے بن جائیں اور اسلامی کاموں کے انجام دینے کیلئے عاشق زار کی طرح فدا ہونے کو تیار ہوں اور تمام تر کوشش اس بات کے لئے کریں کہ ان کی عام برکات دنیا میں پھیلیں اور محبت الہی اور ہمدردی بندگان خدا کا پاک چشمہ ہر یک دل سے نکل کر اور ایک جگہ اکٹھا ہو کر ایک دریا کی صورت میں بہتا ہوا نظر آ وے“۔( مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 196) ہے آپ کے مستقبل کا۔ایسا دیکھنا چاہتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام آپ کو اس لئے اپنی اصلاح کی طرف توجہ کریں اور اس کا واحد طریق یہ ہے کہ خلیفہ وقت کے حکموں پر حضرت خلیفة أمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ اماء اللہ کے ذمہ بہت کام لگائے ہیں جس کی غرض آپ میں قربانی کی روح پیدا کرنا ہے۔احمدیت کے پیغام کو اُن تک پہنچانا جن تک ابھی کیا تیاری کی ہے آپ نے؟ نہیں پہنچا اور اپنی تربیت کیلئے ثبت قدم اٹھانا ہے کیا تیاری کی ہے آپ نے اس وقت کیلئے جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے مطابق احمدیت کی طرف عام رجوع ہوگا۔کثرت سے لوگ آئیں گے ان کی تربیت کیلئے آپ نے اپنے آپ کو تیار کرنا ہے اپنا ایک نمونہ پیش کرنا ہے چھوٹی چھوٹی باتوں چھوٹے چھوٹے جھگڑوں سے اجتناب کریں۔فتنہ فساد سے دور رہیں ایک دوسرے سے محبت اور اتفاق سے رہیں ایک دوسرے کے ساتھ نیکی اور تقویٰ کے کاموں پر تعاون کریں تا آپ کا معاشرہ ایک