خطابات مریم (جلد دوم) — Page 367
خطابات مریم 367 خطابات ہوگا کہ یہ لوگ ہم سے زیادہ اسلام پر عمل کرتے ہیں اور ہمیں صحیح راہ دکھانا چاہتے ہیں۔نویں شرط یہ عہد ہے کہ عام خلق اللہ کی ہمدردی میں محض اللہ مشغول رہے گا اور جہاں تک بس چل سکتا ہے اپنی خدا داد طاقتوں اور نعمتوں سے بنی نوع کو فائدہ پہنچائے گا۔یہ شرط جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے احمدیوں کے لئے تجویز فرمائی كُنتُمْ خَيْرٌ أُمَّةٍ أخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ (ال عمران : 111) تم بہترین اُمت ہو جو خدا تعالیٰ نے پیدا کی مگر یہ یاد رکھو کہ تمہارے وجود انسانوں کے لئے فائدہ مند ہونے چاہئیں۔اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ لوگوں کی بہبودی ، لوگوں کی بھلائی ، لوگوں کے دکھ درددلوں میں سمیٹنے کیلئے تمہیں پیدا کیا گیا ہے نہ کہ کسی کو دکھ پہنچانے کیلئے اپنے آپ کو ایسا بناؤ کہ بغیر کسی تفریق کے ہمدردی اور محبت کرو یہ نہیں کہ صرف احمدیوں کیلئے تمہارے دلوں میں ہمدردی ہو۔احمدی تو آپس میں بھائی بھائی بلکہ بھائیوں سے بھی بڑھ کر ہونے چاہئیں بلکہ ہر انسان جو خدا کا بندہ ہے خدا نے اس کو پیدا کیا ہے خواہ وہ کوئی مذہب رکھتا ہو یا کوئی بھی مذہب نہ رکھتا ہو۔مگر خدا نے اس کو پیدا کیا ہے اور خدا کو اپنے بندے بہت پیارے ہیں اور خدا کوسب سے زیادہ تکلیف اس بات سے ہوتی ہے کہ اس کے بندے کو تکلیف پہنچائی جائے آپ کا سب پر احسان ہونا چاہئے۔آپ کو سب کا ہمدرد ہونا چاہئے اور یہ ہمدردی ہی تو ہے کہ جو یہ اسلام کی نعمت آپ کو عطا کی ہے اس کا یہ پیغام نہیں پہنچا آپ اس تک پہنچا ئیں۔ان غلط فہمیوں کو دور کریں جو ہماری طرف سے لوگوں کے دلوں میں پیدا کی گئیں لیکن نرمی سے ، پیار سے ، محبت سے ،حسن اخلاق سے سختی سے نہیں ، ڈنڈے سے نہیں گویا اسلام کی تعلیم کے دونوں ستونوں یعنی اللہ سے اور اللہ کے بندوں سے پیار کرنا ان کو فائدہ پہنچانے پر جب تک ہر مرد اور عورت دوام اختیار نہیں کرتا وہ اپنے آپ کو حقیقی مسلمان نہیں کہہ سکتا جس کی تفصیل بیعت کی شرائط میں بیان ہوئی ہے ہر احمدی بہن کو یہ شرائط اپنے ذہن میں رکھنی چاہئیں یہ شرائط لکھی ہوئی ہوں اور گھر میں ایسی جگہ اسے رکھنا چاہئے جہاں دن میں ایک بار ان کو پڑھ سکے غور کر سکے اپنا جائزہ لے سکے کہ واقعی جو عہد میں نے اپنے رب سے باندھا تھا میں اس پر پوری اترتی ہوں یا نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب ازالہ اوہام میں فرماتے ہیں:۔