خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 369 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 369

خطابات مریم 369 خطابات جنت کا نمونہ نظر آئے اور احمدیت میں داخل ہونے والا ہر شخص اپنے آپ کو عافیت کے حصار میں ہی سمجھے۔اس لئے جہاں اپنی روحانیت میں ترقی کریں وہاں اپنے اخلاق کی درستگی کی طرف بھی توجہ دیں۔اپنے بچوں کے اخلاق کی طرف بھی توجہ دیں۔وہ اخلاق جو قرآن سکھاتا ہے اور دین تو روحانیت اور اخلاق کے مجموعہ کا ہی نام ہے۔اس ملک میں رہتے ہوئے جہاں مادیت کا دور ہے لوگ خدا سے دور جا چکے ہیں انسانیت کی اقدار ختم ہو چکی ہیں۔اسلام کا پرچم بلند رکھنا ، اپنی روایات کو قائم رکھنا اسلامی معاشرہ کو قائم رکھنا ہماری بہنوں کا کام ہے اور سب سے بڑی چیز جس کی طرف آپ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ اپنی اولاد کی اعلیٰ تربیت ہوتا کہ آپ کی اگلی نسل آپ کی جگہ لینے کو تیار ہو۔وہ دنیا کی ظاہری چمک پر فدا ہونے والی نہ ہو۔بلکہ ان کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت ہو، مذہب سے محبت ہو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہو آپ کی اطاعت کا جذبہ ہو۔بہت بڑا کام ہے بہت بڑا وسیع میدان قربانی کا کھلا ہے آپ کے لئے اور اگر آپ اس معیار میں پوری اُتریں گی تو آنے والی نسلیں آپ پر سلامتی بھیجیں گی اور آپ کے نام تاریخ احمد بیت میں سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔اس سلسلے میں پردہ کے متعلق بھی مجھے کچھ کہنا ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جب سے پردہ کے متعلق سختی شروع کی ہے خدا کے فضل سے بہت بہنیں جو یہاں پر اور کچھ وہاں پر جو پردہ میں کمزور تھیں پردہ شروع کیا ہے کہ پردہ کرنا کوئی مشکل نہیں ہے۔آپ پردے کے ساتھ کام بھی کر سکتی ہیں صرف یہ ایک دل کی اپنی ہی کمزوری ہے کہ انسان اپنے آپ کو بجائے اونچا سمجھنے کے نیچا سمجھنے لگ جاتا ہے اور خیال کرتا ہے کہ نجانے لوگ مجھے کیا سمجھ رہے ہوں گے حالانکہ جو اپنی روایات پر عمل کر رہا ہو اپنے دین پر عمل کر رہا ہو دنیا اُسے ذلیل نہیں سمجھتی بلکہ دنیا کی نظر میں ان کی زیادہ قدر ہوتی ہے کہ دیکھو یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے عہد باندھا کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے۔یہ اپنے ہر کام میں دین کو پہلے دیکھتے ہیں اور دنیا بعد میں جب انسان دین کو دنیا پر مقدم کرے تو دنیا اس کے پیچھے خود بھاگتی ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ آپ کی زبان اور آپ کی تبلیغ میں بھی اس وقت اثر ہوگا جب کہ آپ خود اس پر عمل کریں