خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 324 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 324

خطابات مریم 324 خطابات معاشرہ میں کوئی بدعت نہ رہے خصوصاً دیہات کی لجنات کو اس طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔عاجزہ نے اپنی ایک گذشتہ تقریر رسومات کے متعلق مزید حوالہ جات کے اضافوں کے ساتھ شائع کروائی ہے ہر لجنہ اپنے ساتھ وہ لے کر جائے اور کوشش کریں کہ علاوہ اجلاسوں میں سنانے کے ہر گھر میں یہ رسالہ پڑھا جائے اور لجنہ اماءاللہ اس کا اتنا چرچا کرے کہ بہنوں کو سمجھ آ جائے کہ کیا بدعات ہیں کن باتوں پر ہم نے عمل کرنا ہے اور کن سے بچنا ہے۔اور جہاں بھی کوئی ایک بھی رسم یا بدعت پائی جاتی ہوا سے ترک کر دیا جائے۔عدم علم کی وجہ سے اور جہالت کی وجہ سے بدعات پھیلتی ہیں جب اصل مسائل کا علم ہو جائے۔قرآن مجید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے فتاوی کی روشنی میں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط تو جان بوجھ کر کوئی زہر نہیں کھاتا۔کسی صدر کے علم میں کوئی واقعہ آئے تو وہ چین نہ لے جب تک اس کی اصلاح نہ کر لے۔تیسری بات جس کی طرف خصوصی توجہ تمام عہدیداران کو دلاتی ہوں وہ یہ ہے کہ عورتیں اپنے دائرہ ملاقات میں تبلیغ کی طرف بہت توجہ دیں۔غلط فہمیاں دور کریں آپ کی ہر ملنے جلنے والی کو آپ کے صحیح عقائد کا علم ہونا چاہئے اور جماعت احمدیہ پر جو غلط اعتراضات لوگ کرتے ہیں ان کی تردید کرنی چاہئے۔جماعت کے متعلق بجائے تحقیق کرنے کے سنی سنائی بات لوگ دہرا دیتے ہیں۔اس لئے ہر احمدی عورت اپنا دائرہ تعلقات بڑھائے اور ان کی احمدیت کے متعلق غلط فہمیاں دور کر کے اس تک احمدیت کا پیغام پہنچائے۔چوتھی چیز جس کی طرف آپ کو توجہ دلانی چاہتی ہوں وہ یہ ہے کہ عورتوں میں تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود لکھنے کی طرف بہت کم توجہ ہے میں چاہتی ہوں جس طرح خدام الاحمدیہ نے بچوں کے لئے کتب لکھوا کر شائع کی ہیں۔اسی طرح ہماری تعلیم یافتہ خواتین ازواج مطہرات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابیات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابیات حضرت اقدس کے متعلق چھوٹی چھوٹی آسان زبان میں کتب لکھیں لیکن جو بھی لکھے وہ پہلے لجنہ مرکز یہ سے منظوری لے لے تا کہ ایک عنوان پر ہی کئی بہنیں لکھنا نہ شروع کر دیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق عطا کرے کہ ہم اپنی زندگیاں اسلام کی تعلیم کے مطابق ڈھالیں اور