خطابات مریم (جلد دوم) — Page 325
خطابات مریم 325 خطابات ہمارا معاشرہ اس دنیا میں جنت بن جائے۔جس کو دیکھ کر دوسری قو میں بھی اس کی طرف پناہ لینے کو دوڑیں۔پس بہت ضرورت ہے اپنی اولاد کی تربیت کی ، ان کو وقف کرنے کی ، ان کو اپنی تعلیم سے واقف کرانے اور قربانیاں دینے کی تا وہ دن جلد آئے جب حضرت اقدس کی یہ پیشگوئی پوری شان کے ساتھ پوری ہو کہ :۔”اے تمام لوگو! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا۔وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کی رُو سے سب پران کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہوگا جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلے میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک جو اس کے معدوم کرنے کی فکر رکھتا ہے نا مراد رکھے گا۔اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت آجائے گی۔( تذکرۃ الشہادتین صفحه 66) (ماہنامہ مصباح نومبر 1982ء)