خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 323 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 323

خطابات مریم 323 خطابات ان کی اور سب کا رکنات کی قربانی قبول فرمائے۔لیکن مجھے ہر شہری لجنہ پر ابھی شک ہے کہ آپ پوری تعداد نہیں ظاہر کرتے صرف چندہ دہندگان کی تعداد دیتی ہیں۔یہ تو اپنے آپ سے بھی دھوکہ ہے اور اپنے رب سے بھی۔اس سال ماہنامہ مصباح کے شعبہ نے بھی نمایاں ترقی کی ہے۔خریداروں کے ذمہ کئی کئی سال کے بقایا جات تھے وہ ان سے وصول کئے گئے۔خریداری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔پر چہ کا معیار پہلے سے بہتر ہوا۔گو اب بھی جیسا ہونا چاہئے نہیں ہے۔قرضہ کے جال میں سے پرچہ نکلا اور ادارت اور مینیجری کا انتظام الگ الگ کر دیا گیا۔منصورہ بیگم نمبر کا خصوصی ایڈیشن شائع کیا گیا اور دسمبر میں انشاء اللہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی یاد اور سیرت پر مشتمل پر چہ مرتب کیا جا رہا ہے۔صاحب قلم بہنیں پوری طرح تعاون کریں۔اسی طرح دوسرے شعبہ جات کی سیکرٹریوں کو بھی محنت کرنی چاہئے اور ہر ست لجنہ کو بیدار کرتے ہوئے تربیت کی طرف بہت توجہ دینی چاہئے۔باقی شعبہ جات میں سے شعبہ تعلیم اور ناصرات ترقی پر ہیں۔دوسرا اہم امر جس کی طرف میں آپ کو توجہ دلاتی ہوں یہ ہے کہ 1978ء کے جلسہ سالانہ پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو اپنی اجتماعی زندگی کو بدعات سے پاک وصاف کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا تھا۔" مجھے جو فکر دامن گیر رہتا ہے وہ یہ ہے کہ دس گیارہ سال کے بعد ہم اپنی زندگی کی اس صدی میں داخل ہو رہے ہیں جس صدی کو ہم اپنی سمجھ اور عقل کے مطابق اور اپنی فراست کی وجہ سے سمجھتے ہیں کہ غلبہ اسلام کی صدی ہے تو یہ جو ہماری جماعتی زندگی کی دوسری صدی شروع ہونے والی ہے جس سے قبل قریباً دس سال رہتے ہیں (آب ساڑھے چھ سال رہ گئے ہیں ) ان دس سالوں میں (لجنہ اماءاللہ کا پروگرام میں یہ بنا رہا ہوں جس کا آج اعلان کر رہا ہوں ) عالمگیر جماعت احمدیہ کی اجتماعی زندگی کے ہر پہلو کو ہرقسم کی بڑی یا چھوٹی بدعت سے پاک کیا جائے گا یا پھر علیحدہ ہو جاؤ۔مسیح پاک کی اس پاک جماعت سے“۔(المصابیح صفحہ 350) حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کی راہ نمائی میں ہماری بھر پور کوشش ہو کہ ہمارے