خطابات مریم (جلد دوم) — Page 274
خطابات مریم 274 خطابات آپ فرماتے ہیں :۔,, قریباً اٹھارہ برس سے ایک یہ پیشگوئی ہے الحمد لله الذي جعل لكم الصهر والنسب۔وہ خدا سچا خدا ہے جس نے تمہارا دامادی کا تعلق ایک شریف قوم سے جو سید تھے کیا اور خود تمہاری نسب کو شریف بنایا جو فارسی خاندان اور سادات سے معجون مرکب ہے۔اس پیشگوئی کو دوسرے الہامات میں اور بھی تصریح سے بیان کیا گیا ہے یہاں تک کہ اس شہر کا نام بھی لیا گیا تھا جو دہلی ہے۔اور یہ پیشگوئی بہت سے لوگوں کو سنائی گئی تھی۔اور جیسا کہ لکھا تھا ایسا ہی ظہور میں آیا کیونکہ بغیر سابق تعلقات قرابت اور رشتہ کے دہلی میں ایک شریف اور مشہور خاندان سیادت میں میری شادی ہو گئی اور یہ خاندان خواجہ میر درد کی لڑکی کی اولاد میں سے ہے جو مشاہیرا کا بر سادات دہلی میں 66 سے ہے۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 272-273) حضرت اماں جان کے جد امجد حضرت خواجہ محمد ناصر دہلوی بارہویں صدی ہجری کے بہت بڑے ولی کامل مانے گئے ہیں آپ کے ذریعہ ایک نئے سلسلہ کی بنیاد پڑی تھی آپکو پیشگوئی کی گئی تھی کہ یہ ایک خاص نعمت تھی جو خانوادہ نبوت نے تیرے واسطے محفوظ رکھی تھی اس کی ابتداء تجھ پر ہوئی اور انجام اس کا مہدی موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ہوگا یہ سلسلہ مجددیہ کہلایا۔چنانچہ 1865ء میں حضرت میر ناصر نواب کے گھر میں سید ہ نصرت جہاں کی ولادت ہوئی اور 1884ء میں حضرت سیدہ نصرت جہاں کے ذریعہ یہ روشنی مہدی موعود کی روشنی میں ضم ہوگئی اور اس طرح دو پرانے مشہور خاندان مٹ کر ایک نئی نسل کا آغاز آپ دونوں کے وجود سے ہوا۔اور اللہ تعالیٰ کی یہ بشارت پوری ہوئی کہ :۔میں تیری ذریت کو بہت بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا۔ایک اُجڑا ہوا گھر تجھ سے آباد کرے گا اور ایک ڈراؤنا گھر برکتوں سے بھر دے گا۔“ (تذکرہ صفحہ 112،111۔اشتہار 20 رفروری 1882ء) آپ کی شادی کی خبر حضور کو بہت پہلے دی گئی تھی اپنی پہلی بیوی سے آپ کا کوئی تعلق باقی نہ