خطابات مریم (جلد دوم) — Page 272
خطابات مریم 272 خطابات مالی لحاظ سے بھی یہ سال نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔گزشتہ سال 400 لجنات چندہ دہندہ تھیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے شعبہ مال کی سیکرٹری ان کی کارکنات اور ضلعی صدروں کی محنت کو قبول فرمایا اس میں برکت ڈالی اور نہ ہم تو عاجز بندے ہیں سب کچھ اسی کا فضل ہے کہ 71 لجنات نے گزشتہ سال سے زائد چندہ دیا جس میں ضلع کے لحاظ سے ضلع گوجرانوالہ سر فہرست ہے کہ ان کی کوئی لجنہ نادہند نہیں گویا اس سال 471 لجنات چندہ دہندہ ہیں کل تعداد ہمارے ریکارڈ کے مطابق 627 ہے۔ابھی 165 لجنات ایسی ہیں جن سے چندہ نہیں آتا ان میں قومی زندگی کی روح پیدا کرنی آپ کا کام ہے۔ایک لجنہ بھی ایسی نہیں ہونی چاہئے جس کا چندہ نہ آتا ہو، ایک لجنہ بھی ایسی نہیں ہونی چاہئے جس کی اجتماع پر نمائندگی نہ ہوا ایک لجنہ بھی ایسی نہیں ہونی چاہئے جس کی رپورٹ نہ آئی ہور پورٹ کے سلسلہ میں اکثر دیہات کی شکایت آتی ہے کہ پڑھی ہوئی نہیں۔آخر آپ پڑھنا لکھنا کیوں نہیں سیکھتیں اگر بوڑھی عورتوں کو پڑھنا نہیں آتا لکھنا نہیں آ تا نو جوان لڑکیاں پڑھنا لکھنا سیکھیں اور کام سنبھالیں آئندہ آپ پر ذمہ داریاں پڑنے والی ہیں آپ کیوں جاہل رہنا پسند کرتی ہیں اگلے سال کیلئے دیہات پر خصوصی طور پر میں یہ ذمہ داری ڈالوں گی کہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم دلوائیں۔کوئی گاؤں ایسا نہ رہے جہاں لڑکیاں اچھی طرح اُردو پڑھنا لکھنا نہ جانتی ہوں ، قرآن مجید اچھی طرح پڑھ سکتی ہوں ، مذہبی بنیادی اصول اچھی طرح آتے ہوں ، ہمارے ملک کا زیادہ حصہ دیہات پر مشتمل ہے ان کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہر عورت اور ہر بچی اُردو لکھنا پڑھنا جانتی ہو۔ہمت کریں، عزم کریں اور خدا تعالیٰ کی خاطر علم حاصل کریں اس لئے حاصل کریں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے کہ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ہمت اور ارادہ کریں گی تو اللہ تعالیٰ سامان بھی پیدا کر دے گا۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔(ماہنامہ مصباح نومبر 1981ء)