خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 271 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 271

خطابات مریم 271 خطابات چنانچہ حضور نے فرمایا کہ: ” میرا یہ ذاتی تجربہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچے دل سے پیروی کرنا اور آپ سے محبت رکھنا انجام کا رانسان کو خدا کا پیارا بنادیتا ہے“۔(روحانی خزائن جلد 22 حقیقۃ الوحی صفحہ 67) آپ نے فرمایا کہ: اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں جماعت احمدیہ کو جو سب سے بڑی نعمت عطا فرمائی ہے وہ۔۔۔۔(قدرت ثانیہ ) کی عظیم نعمت ہے۔ہماری ترقی ، ہماری اندرونی تنظیموں کی ترقی اور غلبہ اسلام کی عظیم مہم میں کامیابی یہ سب کچھ قدرت ثانیہ ) سے ہی وابستہ ہے۔ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے اور اپنے عمل سے یہ ثابت کرنا چاہئے کہ واقعی ہم اس کی قدر کرتے ہیں۔اس کا طریق یہ ہے کہ ہم حضور کی مکمل اطاعت کریں آپ کے ہر فیصلے کو بشاشت قلب کے ساتھ قبول کریں اور اپنے بچوں کے دلوں میں بھی (قدرت ثانیہ ) کی محبت پیدا کی جائے۔آپ نے فرمایا:۔۔۔۔قدرت ثانیہ ) کی برکات کی ایک زندہ مثال اس اجتماع کے موقع پر آپ کا اتنی بھاری تعداد میں یہاں آنا ہے امسال حضور نے تحریک فرمائی کہ ہر مجلس اور ہر لجنہ کے نمائندے اپنے سالانہ اجتماع میں شریک ہوں حضور کے ارشاد پر اس کے لئے امرائے جماعت اور مربیان سلسلہ نے بھی کوشش کی اور لجنہ کی تنظیم نے بھی مقدور بھر کوشش کی۔اللہ تعالیٰ نے حضور کی اس تحریک میں اتنی برکت ڈالی کہ خدا کے فضل سے بھاری تعداد میں لجنات کے نمائندوں کو اس اجتماع میں آنے کی توفیق حاصل ہوئی چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال اجتماع پر 450 لجنات سے 2030 نمائندگان اور کل 8480 ممبرات شامل ہوئیں جن میں سے 3500 بیرون از ربوہ آئیں جب کہ گزشتہ سال 239 لجنات میں سے 682 نمائندگان اور بیرون از ربوہ سے آنے والوں کی کل تعداد 2861 تھی۔ناصرات کے اجتماع میں 145 مجالس سے 2660 بچیاں شامل ہوئیں جن میں سے 800 بیرون از ربوہ کی تھیں جب کہ گزشتہ سال 84 مقامات کی 500 بچیاں شامل ہوئیں۔