خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 158 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 158

خطابات مریم 158 خطابات لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1977ء پر افتتاحی خطاب محترمہ صدر صاحبہ نے اپنے افتتاحی خطاب میں فرمایا : یہ تین دن بہت بابرکت ہوتے ہیں ان دنوں میں آپ اپنا وقت ضائع نہ کریں اور دعاؤں پر بہت زور دیں۔صفائی کا خیال رکھنے اور تلاوت قرآن مجید خاموشی سے سننے کی نصیحت فرمائی۔اس کے بعد آپ نے اس سال گزرنے والے سب سے المناک سانحہ حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ مبشر اولاد میں سے تھیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بچپن سے ہی رؤیا اور کشف کی نعمت سے نوازا تھا۔آپ کی پیدائش سے قبل ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آپ کے اعلیٰ بخت کی خبر دے دی گئی تھی اور آپ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جو خبر بھی دی وہ حرف بحرف پوری ہوئی۔آپ نماز میں غیر معمولی شغف رکھتی تھیں یہاں تک کہ بہت زیادہ بیماری میں لیٹے لیٹے اتنی لمبی نماز پڑہتیں کہ بعض اوقات ضعف ہو جا تا۔آپ جماعت اور جماعت کے ہر فرد کیلئے خواہ اس نے دعا کی درخواست کی ہو یا نہ کی ہو در د دل سے دعا فرماتی تھیں۔آپ کو خلافت سے بے انتہا عقیدت و احترام تھا۔تمام خلفاء کا بے انتہا ادب کرتی تھیں اگر کبھی آپ محسوس فرماتیں کہ کوئی ادب کے مقام سے ہٹ کر گفتگو کر رہا ہے تو سرزنش کرتیں۔آپ کا وجود ساری جماعت کیلئے نمونہ تھا۔آپ کا ساری جماعت خصوصاً عورتوں پر بہت احسان تھا کیونکہ آپ کے ذریعہ سے جماعت کی خواتین کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی گھریلو زندگی کی باتوں کا علم ہوتا تھا۔ہمیں آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگیاں اُسی طرح گزارنے کی کوشش کرنی چاہئے۔آپ کو اپنے بچوں کی طرف خاص توجہ دینی