خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 157 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 157

خطابات مریم 157 خطابات افتتاحی خطاب سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ 1977ء محترمہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ: اجتماع میں آپ کی شمولیت کا مقصد باہمی محبت کو فروغ دینا ہے۔دین کی خدمت کرنا اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔آپ دین کو دنیا پر مقدم رکھتے ہوئے نیکیوں میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔خلوص و محبت کا پیکر ہوں اور غلبہ اسلام کی مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے مالی قربانی کرنے والی ہوں۔شرم و حیا آپ کا زیور ہو۔اسلام کے تمام احکام کو دل و جان سے ماننے والی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تمام نصائح پر عمل کرنے والی ہوں۔(الفضل 14 نومبر 1977ء)