خطابات مریم (جلد دوم) — Page 159
خطابات مریم 159 خطابات چاہئے۔بچوں کو نماز میں شغف، خلافت کا احترام، محبت اور حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مکمل اطاعت کرنے کی تلقین کرنی چاہئے۔آپ نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا انسانیت پر بہت بڑا احسان ہے۔آپ نے روحانی طور پر اندھوں کو راہ دکھائی۔حقیقی خدا کا پتہ دیا اور خدا تعالیٰ سے ملنے کا نہ صرف طریق بتایا بلکہ خود عمل کر کے دکھایا اور اب ان حسین باتوں کو دوبارہ بیان کرنے کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث فرمایا۔آپ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دلوں میں پیدا کی اور قرآن مجید کی طرف توجہ دلائی۔اب حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ بنصرہ العزیز بھی قرآن مجید کی تعلیم کی طرف بہت زور دے رہے ہیں۔قرآن مجید آپ کے ذہنوں میں وہ جلا پیدا کرے گا جس سے دنیا وی علوم بھی آپ پر آسان ہو جا ئیں گے۔آپ نے فرمایا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اس کی تفصیل قرآن مجید نے بیان فرمائی ہے۔قرآن مجید پر عمل کر کے تمام بُرائیاں مٹ سکتی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ساری کتب قرآن مجید کی تفسیر کا انمول خزانہ ہیں۔پس قرآن کو سکھانے کیلئے اگر آپ کو اپنی اولاد پر سختی بھی کرنی پڑے تو کریں۔پھر آپ نے مستورات کو اللہ تعالیٰ کی کامل فرمانبرداری، حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور نظام کی اطاعت کی طرف توجہ دلائی۔آپ نے تاریخ لجنہ کی جلد چہارم کی تالیف کے سلسلہ میں بہنوں سے اس کتاب کیلئے مواد مہیا کرنے کو کہا اور مہمان خانہ مستورات کیلئے زیادہ سے زیادہ چندہ جمع کرنے کی تحریک فرمائی۔آخر میں آپ نے بے پردگی کو دور کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو ، اپنے گھروں کو اور آئندہ نسلوں کو مادہ پرستی کی آگ سے بچاؤ۔خدا کرے کہ آپ اپنی زندگیاں قرآنی تعلیم کے مطابق گزارنے والی ہوں۔آمین الفضل 20 نومبر 1977ء)