خطابات مریم (جلد دوم) — Page 156
خطابات مریم 156 خطابات علیہ وسلم پر عمل کرنے کے وہ دیوانے ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کسی حکم کو توڑنے سے مر جانا بہتر سمجھتے ہوں۔خلیفہ وقت کی مکمل اطاعت کرنے والے ہوں۔بااخلاق ہوں ،عفو اور رحم سے کام لینے والے ہوں۔خدا کرے ہم اپنی آنکھوں سے اپنی آئندہ نسل کو ایسا پھولتا پھلتا دیکھیں اور اطمینان کی سانس لیتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوں۔اپنی تقریر ختم کرنے سے قبل میں مہمان خانہ مستورات برائے جلسہ سالانہ جس کی تعمیر شروع ہو چکی ہے کے چندہ کی جلد وصولی کی بھی تاکید کرتی ہوں تا جلسہ سالانہ پر آنے والی بہنوں کے قیام کا بہتر انتظام ہو سکے۔امید ہے کہ تمام لجنات اپنی اس ذمہ داری کو احسن طور پر ادا کریں گی اور جہاں بجنات قائم نہیں بہنیں از خود اپنا چندہ بھجوا دیں گی۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آمین (ماہنامہ مصباح فروری 1977ء)