خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 152 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 152

خطابات مریم 152 خطابات میں گھر بھی جائے کبھی مایوس نہ ہو جس طرح کپڑے کو دھونے سے میل اُتر جاتی ہے اور ایک بار پھر کپڑا صاف ہو جاتا ہے۔اسی طرح نیکیوں کے کرنے اور بدی نہ کرنے کا عہد کرنے سے اور سب سے بڑھ کر دعاؤں سے گنا ہوں اور بداخلاقیوں کا میل اُتر جاتا ہے۔پس اپنے با اخلاق اور نیک بننے کے لئے اللہ تعالیٰ سے رو رو کر دعائیں کرتے رہنا چاہئے کہ ہمیشہ اس کی رضا حاصل رہے اور اس کے احکام پر چلنے کی توفیق ملتی رہے۔نہ صرف اپنے لئے دعائیں کرتا رہے بلکہ اپنے دوستوں کے لئے اپنی اولادوں کے لئے اور آئندہ نسلوں کے لئے بھی۔چونکہ میرے مضمون کا تعلق حقوق العباد سے ہے اس لئے میں صرف ان نیکیوں یا اخلاق کا ذکر کروں گی جو دوسرے انسانوں سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ ہم میں ہونی چاہئیں۔وہ یہ ہیں۔عدل ، احسان ، احسان کا شکریہ ادا کرنا ، صفائی پسندی، سخاوت، وفاداری ، عملاً رحم کرنا ، سچی دوستی ، علم یعنی اگر کسی سے کوئی غلطی ہو جائے تو اس کے جو نیک پہلو ہوں ان کو سوچ کر چھوڑ دینا۔عفو یعنی واقعی قصور ہو تو اُسے قصور وار سمجھ کر معاف کر دینا۔ایثار، قرض دینا ، صدقہ دینا، تعاون کرنا ، دیانتداری، صلح کی کوشش میں لگے رہنا، عہد کی پابندی کرنا، گرے ہوئے لوگوں کو بلند کرنے کی کوشش کرنا ، برابر والوں کی عزت کرنا ، بڑوں کا ادب کرنا ، چھوٹوں پر شفقت کرنا، ہر ایک کو اپنے جیسا انسان اور بھائی سمجھنا ، کسی کا راز محفوظ رکھنا ، ہر ایک سے بشاشت اور خندہ پیشانی سے پیش آنا اور خدمت خلق میں لگے رہنا۔کچھ نیکیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کا تعلق ایک فرد سے نہیں ہوتا بلکہ ساری قوم اور جماعت سے ہوتا ہے ان کی ادائیگی نہ کرنے سے معاشرہ میں خرابی پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔وہ نیکیاں جن کو قومی نیکیاں کہنا چاہئے یہ ہیں۔زکوۃ کی ادائیگی قومی ضرورت کیلئے مالی قربانی کرنے کیلئے تیار رہنا ، مہمان نوازی ، قومی خدمت میں حصہ لینا، حکام کی اطاعت، ملک کی حفاظت اپنا فرض سمجھ کر کرنا ، ذمہ داری کا احساس یعنی جو کام سپرد کیا جائے اُسے پوری ذمہ داری سے انجام تک پہنچانا، نامکمل نہ چھوڑ نا ، غلطی پر خوشی سے سزا برداشت کر لینا، اشاعت حسنات یعنی لوگوں کی نیکیوں کو پھیلا نا اور برائیوں کی اشاعت نہ کرنا، دشمنان قوم سے اجتناب کرنا ، قومی عزت کی حفاظت کرنا، اپنے فرائض کو دیانت داری سے ادا کرنا۔اسی چیز کو اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِين