خطابات مریم (جلد دوم) — Page 100
خطابات مریم 100 خطابات ترجمہ: اپنے رب کا نام لے کر پڑھو جس نے سب اشیاء کو پیدا کیا اور جس نے انسان کو ایک خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا ( پھر ہم کہتے ہیں ) کہ قرآن کو پڑھ کر سناتا رہ۔کیونکہ تیرا رب بڑا کریم ہے وہ رب جس نے قلم کے ساتھ علم سکھایا اور آئندہ بھی سکھائے گا۔اس نے انسان کو وہ کچھ سنایا جو وہ پہلے نہیں جانتا تھا۔کتنے افسوس کی بات ہے کہ اس رحمۃ للعالمین کی ہم نام لیوا ہیں جو علم کے خزانے ہمارے لئے لے کر آیا اس سلطان القلم کی جماعت میں سے ہیں جس کو سب سے بڑا ہتھیارقلم عطا کیا گیا اور جس نے ساری عمر قلم سے جہاد کیا اور ادیان عالم کے مقابلہ میں اسلام کی فوقیت ثابت کی اور ہم میں سے ایک عورت بھی ایسی نہ رہے جسے قرآن نہ آتا ہو، اُردولکھنا پڑھنا نہ آتا ہوگزشتہ سال حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس طرف بھی توجہ دلائی تھی اور فرمایا تھا کہ :۔ضروری ہے کہ آپ کو قرآن کریم اور اس کا ترجمہ آتا ہو ہم اس سلسلہ میں تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد کام شروع کرتے ہیں کچھ کام ہوتا ہے پھر بند ہو جاتا ہے۔قرآن کریم کے پڑھنے پڑھانے کی طرف از سر نو توجہ دینی چاہئے۔تعلیم بالغاں یعنی جو بڑی عمر کی عورتیں ہیں انہیں بھی اور جو احمدی نہیں ہیں ہم نے ان کو بھی پڑھانا ہے جب تک وہ پڑھیں گی نہیں اس وقت تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اشعار پڑھ کر کس طرح محظوظ ہوا کریں گی“۔پس تمام شہری لجنات کو قرآن مجید با ترجمہ اور دیہاتی لجنات کو ناظرہ قرآن مجید ، شریعت کے مسائل اور اردو لکھنا پڑھنا سالِ رواں میں اپنی ممبرات اور بچیوں کو سکھانا ہے۔کوئی احمدی بچی جاہل نہیں رہنی چاہئے ، کوئی احمدی بچی اور خاتون احکام شریعت سے بے خبر نہیں ہونی چاہئے ، کوئی احمدی بچی اور خاتون ایسی نہیں ہونی چاہئے جسے اپنی زبان میں پڑھنا اور لکھنا نہ آتا ہو۔ہماری اصل منزل تو بہت آگے ہے یہ تو ابھی ابتدائی کام ہیں جب تک ہماری سو فیصدی عورتیں اُردو لکھنا پڑھنا اور قرآن مجید ناظرہ نہیں پڑھ لیتیں منزل تک پہنچنا بہت مشکل ہے وہ دن دور نہیں جب مغربی اقوام میں سے کثرت سے لوگ احمدیت کو قبول کریں گے ان خواتین کی