خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 101 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 101

خطابات مریم 101 خطابات تعلیم و تربیت کے لئے ابھی سے آپ نے اپنے کو تیار کرنا ہے۔آپ میں خدا کا مسیح آیا آپ میں سے بہت نے خلفاء سے برکت حاصل کی اور اب حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ انتہائی شفقت اور محبت سے بار بار آپ کو سمجھا رہے ہیں۔پس ایک طرف دینی علم سیکھنے کی طرف توجہ دیں اور دوسری طرف اپنے نفوس کی اصلاح کے ساتھ اپنی اولادوں کی بہترین تربیت کریں اور انہیں احمدیت کے جاں نثار خادم بنا ئیں۔اے اللہ تو ایسا ہی کر۔(الفضل 24 نومبر 1973ء)