خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 820 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 820

خطابات مریم فرماتے ہیں۔820 پیغامات جیسا کہ اس نے اپنی پاک پیشگوئیوں میں وعدہ فرمایا ہے کہ اس گروہ کو بہت بڑھائے گا اور ہزار ہا صادقین کو اس میں داخل کرے گا وہ خود اس کی آبپاشی کرے گا اور اُس کو نشو ونما دیگا یہاں تک کہ ان کی کثرت اور برکت نظروں میں عجیب ہو جائے گی اور وہ اس چراغ کی طرح جو اونچی جگہ رکھا جاتا ہے دنیا کے چاروں طرف اپنی روشنی کو پھیلائیں گے اور اسلامی برکات کے لئے بطور نمونہ کے ٹھہریں گئے“۔(روحانی خزائن جلد 3 - ازالہ اوہام صفحہ 563) پس آپ سب کو مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ خوشی کا دن دکھایا۔اس لئے خدا کے حضور شکر ادا کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک احمدیت کا پیغام پہنچا ئیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔والسلام مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ