خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 821 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 821

خطابات مریم 821 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ کوئٹہ 1989ء بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ممبرات لجنہ اماءاللہ کوئٹہ السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ آپ کے اجتماع پر کوئی پیغام آپ کو بھجواؤں۔یہ اجتماع دوسری صدی کا جس میں جماعت احمدیہ 23 / مارچ 1989 ء کو داخل ہو رہی ہے پہلا اجتماع ہے۔ہم خوش ہیں کہ ہم نے اپنی آنکھوں سے اللہ تعالیٰ کے نشانوں کو پورا ہوتے دیکھا جو وعدے اللہ تعالیٰ نے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ سے کئے وہ ایک ایک کر کے پورے ہوئے ہر مخالفت کے باوجود پورے ہوئے غیر معمولی حالات میں پورے ہوئے اور ہم اس یقین پر قائم ہیں کہ احمدیت کے مستقبل کے متعلق اللہ تعالیٰ نے جو بشارتیں دی ہیں وہ سب پوری ہونگی۔انشاء اللہ ہم نے دیکھنا ہے اور جائزہ لینا ہے کہ کیا ہم اپنی ذمہ داریاں صحیح طور پر ادا کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ سب سے اہم کام وہ ہے جس کی طرف امام وقت توجہ دلاتے ہیں۔ہماری ترقی کا راز ہی اطاعت امام میں ہے۔حضرت خلیفۃ اصیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جماعت کی ترقی کے لئے بار بار اخلاقی لحاظ سے اصلاح کی طرف توجہ دلا رہے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جماعت احمدیہ کے افراد بہت قربانی دینے والے ہیں لیکن ہم میں بہت سی اخلاقی اور معاشرتی کمزوریاں پائی جاتی ہیں جن کا اپنے میں سے دور کرنا اپنی اور اپنی اولاد کی اصلاح کی طرف توجہ دینا ہمارا فرض ہے۔بہت سی کمزوریاں ایسی ہیں جن سے معاشرہ کا حسن تباہ ہو جاتا ہے اور گھروں کا امن اُٹھ جاتا ہے اور قوم میں محبت اور پیار اور اتحاد اور تعاون با ہمی کی روح ختم ہو جاتی ہے جس کا ایک زندہ قوم میں ہونا ضروری ہے۔یہ کمزوریاں آپس کے جھگڑے ہیں جو کبھی ساس بہو میں پیدا ہو