خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 819 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 819

خطابات مریم 819 پیغامات کراہت کے ساتھ پیش آئے گی وہ آخر فتح یاب ہوں گے اور برکتوں کے دروازے اُن پر کھولے جائیں گے“۔(روحانی خزائن جلد 20 رساله الوصیت صفحہ 309) اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مامور فرمایا تو آپ اکیلے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کی بشارتوں کے مطابق وہ کارواں جو 1889ء کو روانہ ہوا تھا بڑھتا چلا گیا اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے 117 ممالک میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس اقتباس کے مطابق جماعت کی مخالفت ہوئی لوگ قتل بھی کئے گئے قید بھی کئے گئے اُن کے مال واسباب بھی لوٹے گئے ان کے خلاف ہر قسم کی الزام تراشی بھی کی گئی ہر طرح سے ستایا گیا دکھ دیئے گئے مگر جو بیج خدا تعالیٰ نے ڈالا تھا وہ پھلتا اور پھولتا چلا گیا اور آج ایک ایسا تناور درخت بن چکا ہے جس کی شاخیں دنیا کے ہر ملک پر چھائی ہوئی ہیں۔آئندہ کی ترقی بھی وابستہ ہے اس بات سے کہ ہم دیکھیں کون اپنے دعوی بیعت میں سچا ہے اور کون جھوٹا۔بیعت لینے سے قبل حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے شرائط بیعت شائع فرما ئیں تھیں ہر احمدی کا فرض ہے کہ ان کو پڑھتا ر ہے بلکہ چاہئے کہ لکھ کر اپنے گھر میں نمایاں جگہ پر لگائے اور جائزہ لیتا ر ہے کہ کیا ہمارا عمل ان شرائط پر ہے یا نہیں۔کیا وہ تبدیلی ہم میں پیدا ہو گئی ہے جو احمدیت قبول کرنے کی وجہ سے پیدا ہونی چاہئے تھی۔اگر نہیں تو ہمیں اپنی فکر کرنی چاہئے۔نئی صدی بہت بھاری ذمہ داریاں اپنے ساتھ لائی ہے الہی بشارتوں کے مطابق جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کیس ہمیں قرآن مجید کی تعلیم کے مطابق خود نمونہ بنا ہے تانے آنے والوں کی تربیت کر سکیں اس میں عورتوں پر بہت بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی اعلیٰ تربیت کریں ان کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کریں۔آنحضرت لعل الله محبت پیدا کریں اور آپ کے ارشادات پر عمل کرنے کا شوق بھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کے فرمانبردار ہوں۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع جو اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جانشین ہیں ان کے کامل فرمانبردار ہوں۔اپنی اولا د کو وہی علم سکھائیں اور دین کو دنیا پر مقدم رکھنے والے بنیں تا جلد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ پیشگوئی پوری ہو آپ