خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 796 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 796

خطابات مریم 796 پیغامات پیغام برائے جلسہ سالانہ لجنہ اماءاللہ آسٹریلیا 1989ء ممبرات لجنہ اماءاللہ آسٹریلیا بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكاتُه آپ کا جلسہ سالا نہ ہو رہا ہے اور اس مختصر پیغام کے ذریعہ میں اس جلسہ میں شرکت کر رہی ہوں مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔براعظم آسٹریلیا میں آج جماعت کی تعداد بہت ہی کم ہے لیکن یہ یاد رکھیں کہ ایک گھنے درخت کے لئے صرف ایک پیج ہی ڈالا جاتا ہے۔مالی قربانی کے نتیجہ میں ترقی کی مثال اللہ تعالیٰ دیتے ہوئے قرآن مجید میں یوں فرماتا ہے۔مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ وَاللَّهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَشَاءُ وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ (البقرة : 262) یعنی جو لوگ اپنے مالوں کو اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان کے اس فعل کی حالت اس دانہ کی حالت کے مشابہ ہے جو سات بالیں اُگائے اور ہر بالی میں سو دانہ ہو اور اللہ جس کے لئے چاہتا ہے اسے بڑھا کر دیتا ہے اور اللہ وسعت دینے والا اور بہت جاننے والا ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ قربانی دینے والوں کو بتاتا ہے کہ اگر سچے دل سے وہ قربانی کریں گے تو سات سو گنا اس کا بدلہ ملے گا۔سائنس نے آج ثابت کر دیا ہے کہ اس آیت میں چودہ سو سال قبل اللہ تعالیٰ نے جو فرمایا تھا وہ سچ ہے جس طرح ایک دانہ سے سات سو بلکہ اس سے بھی بڑھ کر دانے پیدا کئے جا سکتے ہیں اسی طرح ایک انسان کی محنت اور سچی قربانی سے سات سو افراد احمدیت میں لائے جا سکتے ہیں اللہ تعالیٰ نے مومنین سے یہ بھی فرمایا ہے کہ