خطابات مریم (جلد دوم) — Page 795
خطابات مریم 795 پیغامات کہ نئے آنے والے جو اپنی کمزوریاں ساتھ لائیں وہ دور ہوں اور اسلام کی ترقی کو متاثر نہ کریں پس آپ میں سے ہر عورت کا فرض ہے کہ وہ جائزہ لیتی رہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر رہی ہے یا نہیں۔سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ آپ سمجھیں کہ اس ملک میں آپ نے احمدیت کا جیتا جاگتا نمونہ اپنے وجود سے پیش کرنا ہے یہ نہیں کہ دعوئی اور ہے اور عمل اور ہے اگر قول اور فعل میں تضاد ہو تو اس کا اثر نہیں ہوتا۔اسلام کی تعلیم کتنی حسین اور دلکش ہے ہر ملک کے لئے ہے، عالمگیر ہے ، آخری شریعت ہے اس میں کبھی بھی کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی لیکن اگر آپ کا عمل اس پر نہیں تو دوسرے الفاظ میں آپ کا فعل آپ کی اس بات کی تردید کر رہا ہوگا کہ قرآن مجید کی تعلیم ہمیشہ کے لئے ہے خود آپ کسی حکم پر عمل نہیں کر رہی تو دوسرے کو کیا تلقین کریں گے۔پس آپ نے زندہ نمونہ بننا ہے اور اپنے دعویٰ کو اپنے عمل سے سجا کر دکھانا ہے۔دوسرے ہر کام میں آپ یہ سمجھیں کہ ساری ذمہ داری آپ پر ہے اگر آپ نے فرائض میں ستی کی تو جماعت کو اور احمدیت کو نقصان پہنچے گا۔تیسرے اپنی اولاد کی طرف بے حد توجہ دیں اس نسل پر آئندہ ذمہ داریاں پڑنے والی ہیں اگر آپ نے اپنے بچوں کی صحیح تربیت نہ کی ان کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت آنحضرت ﷺ کی محبت مذہب کی محبت اور اس کے لئے غیرت پیدا نہ کی۔بانی سلسلہ سے محبت اور خلیفہ وقت کی اطاعت کا جذبہ پیدا نہ کیا تو آئندہ آپ کس طرح امید رکھ سکتی ہیں کہ وہ نئی پڑنے والی ذمہ داریوں کو سنبھالیں گے۔یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے اسی کی طرف قرآن مجید میں توجہ دلائی گئی ہے کہ اپنے آپ کو اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤ اس دہریت اور دجالیت کی آگ سے جو مغربی ممالک میں بھڑک رہی ہے خود کو بھی بچانا ہے اور اپنی اولا د کو بھی محفوظ رکھنا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔آپ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے والیاں ہوں اور اپنے نمونہ اور اعلیٰ اخلاق سے دوسروں کو اپنی طرف کھینچنے والیاں ہوں۔آمین مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام۔خاکسار۔مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ