خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 642 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 642

خطابات مریم خدائی حکم کیا ہے۔642 پیغامات ماں باپ اور عہدہ داران ناصرات کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنی بچیوں کی تربیت پر بہت زور دیں کہ آئندہ قومی ذمہ داریاں ان پر پڑیں گی۔وہ اعلیٰ کردار کی اعلیٰ اخلاق کی حامل ہوں وہ بچے بولنے والیاں ہوں محنت کرنے والیاں ہوں۔عہد کی پابند ہوں۔لڑائی جھگڑے سے نفرت کرنے والیاں ہوں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات پر دل و جان سے عمل کرنے والیاں ہوں۔حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ایدہ اللہ کے احکام پر چلنے والیاں ہوں۔یہ ایک حقیقت ہے کہ لجنہ اماءاللہ کا سب سے بڑا فرض بچیوں کی تربیت کرنا ہے تا آئندہ نسل اس نسل کی جگہ لینے کو تیا ر ر ہے خدا کرے ایسا ہی ہو۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ