خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 641 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 641

خطابات مریم 641 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ قادیان۔1978ء پیاری ناصرات الاحمدیہ قادیان السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه اللہ تعالیٰ آپ کے گیارھویں سالانہ اجتماع کا انعقاد بہت بہت مبارک کرے اور اس کے اچھے نتائج نکلیں۔بظاہر آپ کی عمر کھیلنے کودنے کی ہے لیکن حقیقت میں یہی وہ زمانہ ہے جس میں آپ کی ساری زندگی کی بنیا درکھی جائے گی اور جڑیں مضبوط ہوں گی۔ہر قوم کی ترقی میں نمایاں کر دار عورت کا ہوتا ہے لیکن اس قربانی میں جو عورت اپنے مذہب اور قوم کے لئے دیتی ہے اس کی بچپن کی تربیت کو بہت دخل ہوتا ہے۔پس کبھی یہ خیال نہ ہو کہ خود بخود کام کرنا آجائے گا ابھی سے تربیت کی کیا ضرورت ہے۔یہ غلط خیال ہے اسی عمر سے مذہب سے محبت پیدا ہونی چاہئے یہ احساس زندہ رہنا چاہئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی انسانیت کے نجات دہندہ ہیں۔آپ کی اطاعت اور آپ کے پیچھے چلے بغیر اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل نہیں ہو سکتی۔دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا جذبہ پیدا ہونا چاہئے۔دین کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کا جذبہ پیدا ہونا چاہئے اور یہی جذبہ پیدا کرنے کے لئے بچیوں کے اجلاس کروائے جاتے ہیں۔بچیوں کو اس بات کی تحریک کی جاتی ہے کہ اپنے جیب خرچوں میں سے پیسے بچا کر خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کریں اسی غرض سے حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ناصرات وقف جدید کی تحریک بھی جاری فرمائی ہوئی ہے۔پس میری بچیو! آپ مسلمان بچیاں ہیں آپ کے دل میں اسلام کا درد ہونا چاہئے۔آپ کو بچپن سے غلط اور صحیح کی پہچان ہونی چاہئے آپ کو علم ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے کن کا موں کے کرنے کو کہا ہے اور کن کاموں سے روکا ہے۔بہت سی بچیاں بڑی ہو کر پردہ نہیں کرتیں یا غلط کام کرتی ہیں اس کی وجہ صرف یہ ہوتی ہے کہ ان کو بچپن میں بتایا ہی نہیں جاتا کہ اس سلسلہ میں