خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 643 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 643

خطابات مریم 643 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ قادیان۔1979ء میری پیاری منخصی منی بچیو ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُه آج آپ کا اجتماع ہے۔چشم تصور میں صاف ستھرے لباس پہنے اپنے اپنے مجوزہ فرائض کو سرانجام دینے کے لئے آپ کو بشاشت قلب سے آمادہ دیکھ رہی ہیں۔میری پیاری بچیو! جب ہم نے کوئی اہم کام کرنا ہو تو سکولوں کالجوں میں اس کی ریہرسل کروائی جاتی ہے تا کہ وقت پر بچیاں صحیح کام کر سکیں۔یہ اجتماع بھی ایک ریہرسل ہے۔اس زمانے کے لئے وو جب گذر جائیں گے ہم تم پر پڑے گا سب بار آپ نے ابھی سے تیاری کرنی ہے اور وہ تیاری کیا ہے آپ میں دین کی محبت ہو، مذہب سے بیگانگی نہ ہو۔دین کے لئے غیرت ہو۔دین کے لئے قربانی کا جذبہ ہو۔فرض کی ادائیگی کا احساس ہو۔جو کام آپ کے سپرد کیا جائے اس کو صحیح طور پر پوری ذمہ داری سے ادا کریں۔دین کا علم حاصل کریں۔آپ میں اعلیٰ اخلاق ہوں۔کسی نیکی کرنے کے موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں نیکیوں کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہے۔نیک نمونہ بنیں دوسروں کے لئے ہر لحاظ سے۔بنی نوع انسان سے محبت کریں۔رحم دل بہنیں۔کسی سے نفرت نہ ہو۔بغض نہ ہو۔ہر ایک کی ہمدردی آپ کے دل میں ہو۔ہر ایک کی خدمت کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔آئندہ آپ کی معلمہ کی حیثیت ہوگی اس کے لیے آپ نے دین کا علم خود سیکھنا ہے تا بڑے ہو کر دوسروں کو سکھا سکیں۔آپ نے ایسا نمونہ دکھانا ہے کہ آپ کو دیکھ کر خود بخود دنیا آپ کی طرف متوجہ ہو۔اور یہ کہنے پر مجبور ہو کہ اگر اسلام کا عملی نمونہ دیکھنا ہے تو احمدیوں میں دیکھو ان کی عورتوں ، بچیوں اور بچوں میں دیکھو۔خدا کرے آپ پر ہماری توقعات پوری ہوں اور اپنے اجتماع میں تربیت حاصل کر کے آنے والے