صحیح مسلم (جلد پانز دہم)

Page viii of 279

صحیح مسلم (جلد پانز دہم) — Page viii

جلد پانزدہم میں موجود ہر حدیث کی اطراف اور تخریج حاشیہ میں درج کی گئی ہے۔اطراف سے مراد یہ ہے کہ کوئی حدیث جو مسلم میں موجود ہے وہ مسلم میں اور کہاں کہاں آتی ہے۔اسی طرح تخریج سے مراد یہ ہے کہ مسلم کے علاوہ وہ حدیث باقی صحاح میں کہاں کہاں موجود ہے۔ان احادیث کی اطراف اور تخریج کے ساتھ اس بات کی بھی وضاحت کر دی گئی ہے کہ کسی کتاب کی اندرونی تقسیم میں وہ حدیث کس نمبر، عنوان اور کتاب کے تحت آرہی ہے۔مثلاً مسلم جلد پانزدهم کتاب الجنة وصفة نعيمها واهلها كى روايت نمبر 5036 کے مضمون کی ایک اور روایت مسلم کی ہی کتاب کے کتاب الجنة وصفة نعيمها واهلها میں روایت نمبر 5037 باب صفة الجنۃ میں بھی موجود ہے جس کا ذکر اطراف میں کر دیا گیا ہے۔اسی طرح مسلم كتاب الجنة وصفة نعيمها واهلها کی حدیث نمبر 5036 بخاری میں کتاب بدء الخلق روایت نمبر 3244 باب ماجاء في صفة الجنة وانها مخلوقة میں بھی موجود ہے، جس کا ذکر تخریج میں کر دیا گیا ہے۔مسلم کی احادیث کی اطراف کے لئے نور فاؤنڈیشن کے تجویز کردہ سیریل نمبر کو اختیار کیا گیا ہے اور مسلم کی احادیث کی تخریج کے لئے بخاری کی احادیث کے نمبر فتح الباری کی ترقیم کے مطابق ہیں۔ترمذی کی احادیث کے نمبر احمد شاکر کی ترقیم کے مطابق ہیں۔ابو داؤد کی احادیث کے نمبر محی الدین کی ترقیم کے مطابق ہیں۔نسائی کی احادیث کے نمبر ابو غدہ کی ترقیم کے مطابق ہیں اور سنن ابن ماجہ کی احادیث کے نمبر عبدالباقی کی ترقیم کے مطابق ہیں۔مترجمين !!!