صحیح مسلم (جلد پانز دہم)

Page vii of 279

صحیح مسلم (جلد پانز دہم) — Page vii

ii سے وفاداری کا خیال رکھنا پڑتا ہے وہاں عربی متن کا ایسا لفظی ترجمہ بھی درست نہیں ہوگا جو اصل مفہوم سے دور لے جائے۔بڑی محنت اور جانفشانی سے ان باتوں کو مد نظر رکھ کر ترجمہ کیا جارہا ہے۔اس وقت صحیح مسلم کے ترجمہ کا کام جاری ہے۔جس کی پندرہویں جلد صفة الجنة ونعيمها، كتاب الفتن وأشراط الساعة ، كتاب الذهد والرقائق اور کتاب التفسیر پر مشتمل ہے اور یہ بیچ مسلم کے اردو تر جمہ کی آخری جلد ہے۔الحمد للہ علی ذلک صحیح مسلم جلد پانزدہم میں ابواب کی ترقیم دار الكتـاب الـعـربـي بيروت الطبعة الاولی کے مطابق ہے۔باب کے ساتھ 2 نمبر ز ہیں۔بریکٹ والا نمبر الـمـعـجـم المفهرس“ کے مطابق ہے۔بریکٹ سے باہر والا نمبر تحفة الاشراف للمزی“ کے مطابق ہے۔اسی طرح ہر حدیث کے 3 نمبر ز ہیں بریکٹ والا نمبر "المعجم المفهرس للاحادیث“ کے مطابق ہے اور بریکٹ سے باہر والا نمبرنور فاؤنڈیشن کی قائم کردہ ترقیم کے مطابق ہے اور یہ نمبر مسلسل رہے گا۔مثلاً جلد اول حدیث نمبر 1 سے 319 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد دوم حدیث نمبر 320 سے 799 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد سوم حدیث نمبر 800 سے 1384 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد چہارم حدیث نمبر 1385 سے 1778 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد پنجم حدیث نمبر 1779 سے 1997 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد ششم حدیث نمبر 1998 سے 2470 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد ہفتم حدیث نمبر 2471 سے 2765 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد ہشتم حدیث نمبر 2766 سے 3142 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد نہم حدیث نمبر 3143 سے 3374 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد دہم حدیث نمبر 3375 سے 3645 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد یاز دہم حدیث نمبر 3646 سے 3959 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد دوازدہم حدیث نمبر 3960 سے 4374 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد سینز دہم حدیث نمبر 4375 سے 4766 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد چہار دہم حدیث نمبر 4767 سے 5034 تک کی احادیث پر مشتمل تھی اور جلد پانزدہم حدیث نمبر 5035 سے 5348 تک کی احادیث پر مشتمل ہے۔ہر حدیث کے آخر پر جو نمبر دیا گیا ہے وہ صحیح مسلم مطبوعہ دار الکتاب العربی بیروت کے مطابق ہے۔