صحیح مسلم (جلد ہفتم) — Page vi
ہی کتاب کے کتاب النکاح میں روایت نمبر 2472 باب استحباب النكاح لمن تاقت نفسه اليه۔۔۔میں بھی موجود ہے۔جس کا ذکر اطراف میں کر دیا گیا ہے۔اسی طرح مسلم کتاب النکاح کی حدیث نمبر 2471 بخاری میں کتاب الصوم روایت نمبر 1905 باب الصوم لمن خاف على صلى الله نفسه العزبة اور كتاب النکاح روایت نمبر 5065 باب قول النبي له من استطاع منكم الباءة فليتزوج۔۔۔میں موجود ہے۔جن کا ذکر تخریج میں کر دیا گیا ہے۔مسلم کی احادیث کی اطراف کے لئے نور فاؤنڈیشن کے تجویز کردہ سیریل نمبر کو اختیار کیا گیا ہے اور مسلم کی احادیث کی تخریج کے لئے بخاری کی ترقیم فتح الباری کو اختیار کیا گیا ہے۔ترمذی کی احادیث کے نمبر احمد شاکر کی ترقیم کے مطابق ہیں۔ابو داؤد کی احادیث کے نمبر محی الدین کی ترقیم کے مطابق ہیں۔نسائی کی احادیث کے نمبر ابو غدہ کی ترقیم کے مطابق ہیں۔سنن ابن ماجه کی احادیث کے نمبر عبدالباقی کی ترقیم کے مطابق ہیں۔مترجمين !!!