صحیح مسلم (جلد ہفتم) — Page v
ii سے وفاداری کا خیال رکھنا پڑتا ہے وہاں عربی متن کا ایسا لفظی ترجمہ بھی درست نہیں ہو گا جو اصل مفہوم سے دور لے جائے۔بڑی محنت اور جانفشانی سے ان باتوں کو مد نظر رکھ کر ترجمہ کیا جارہا ہے۔اس وقت صحیح مسلم کے ترجمہ کا کام جاری ہے۔جس کی ساتویں جلد کتاب النکاح، كتاب الرضاع، كتاب الطلاق، كتاب اللعان اور کتاب العتق پر مشتمل ہے۔صحیح مسلم جلد ہفتم میں ابواب کی ترقیم دار الکتاب العربي بيروت الطبعة الاولى کے مطابق ہے۔باب کے ساتھ 2 نمبر ز ہیں۔بریکٹ والا نمبر " المعجم المفهرس“ کے مطابق ہے۔بریکٹ سے باہر والانمبر تحفة الاشراف للمزی“ کے مطابق ہے۔اسی طرح ہر حدیث کے 3 نمبر ز ہیں بریکٹ والا نمبر "المعجم المفهرس للاحادیث“ کے مطابق ہے اور بریکٹ سے باہر والا نمبر نور فاؤنڈیشن کی قائم کردہ ترقیم کے مطابق ہے۔اور یہ نمبر مسلسل رہے گا۔مثلاً جلد اول حدیث نمبر 1 سے 319 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد دوم حدیث نمبر 320 سے 799 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد سوم حدیث نمبر 800 سے1384 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد چہارم حدیث نمبر 1385 سے 1778 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد پنجم حدیث نمبر 1779 سے 1997 تک کی احادیث پر مشتمل تھی۔جلد ششم حدیث نمبر 1998 سے2470 تک کی احادیث پر مشتمل تھی اور ساتویں جلد 1 247 سے 2765 تک کی احادیث پر مشتمل ہے جبکہ آٹھویں جلد انشاء اللہ 2766 سے شروع ہوگی۔ہر حدیث کے آخر پر جو نمبر دیا گیا ہے وہ صحیح مسلم مطبوعه دار الكتاب العربی بیروت کے مطابق ہے۔جلد نمبر 7 میں موجود ہر حدیث کی اطراف اور تخریج حاشیہ میں درج کی گئی ہے۔اطراف سے مراد یہ ہے کہ کوئی حدیث جو مسلم میں موجود ہے وہ مسلم میں اور کہاں کہاں آتی ہے۔اسی طرح تخریج سے مراد یہ ہے کہ مسلم کے علاوہ وہ حدیث باقی صحاح میں کہاں کہاں موجود ہے۔ان احادیث کی اطراف اور تخریج کے ساتھ اس بات کی بھی وضاحت کر دی گئی ہے کہ کسی کتاب کی اندرونی تقسیم میں وہ حدیث کس عنوان یا کتاب کے تحت آرہی ہے۔مثلاً مسلم جلد 7 کتاب النکاح کی روایت نمبر 2471 کے مضمون کی ایک اور روایت مسلم کی