صحیح مسلم (جلد اوّل)

Page 196 of 300

صحیح مسلم (جلد اوّل) — Page 196

صحیح مسلم جلد اول 196 كتاب الايمان نعمت بھی ہے یہ بھی ہے۔یہانتک کہ جب اس کی سب تمنائیں ختم ہو جائیں گی تو اللہ تعالیٰ اسے فرمائے گا یہ بھی تیرے لئے ہیں بلکہ اتنا ہی اور بھی۔عطاء بن یزید کہتے ہیں کہ حضرت ابو سعید خدری حضرت ابو ہریرۃ کے ساتھ تھے اور انہوں نے ان کی روایت میں سے ان کی کسی بات کی تردید نہیں کی مگر حضرت ابو ہریرہ نے یہ بیان کیا کہ اللہ نے اس شخص سے فرمایا وَمِثْلُهُ مَعَهُ “ اتنا ہی اس کے ساتھ اور ، حضرت ابو سعید نے کہا عَشَرَةِ أَمْثَالِهِ مَعَهُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ “اے ابو ہریرہ ! اس جیسی دس اس کے ساتھ۔حضرت ابو ہریرہ نے کہا کہ مجھے آپ کا صرف اتنا فرمانا یاد ہے ذَلِكَ لَكَ وَ مِثْلُهُ مَعَهُ “ یہ تیرے لئے ہے اور اس جیسی اور بھی۔حضرت ابوسعید نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ کا یہ فرمانا یاد ہے ذَلِكَ لَكَ وَعَشَرَةُ أَمْثَالِهِ حضرت ابو ہریرہ کہتے ہیں : یہ جنت میں داخل ہونے والا آخری شخص ہوگا۔زہری سے روایت ہے کہ مجھے سعید بن الله مسیب اور عطاء بن یزید اللیثی نے بتایا کہ حضرت ابو ہریرۃ نے ان دونوں کو بتایا کہ لوگوں نے نبی کی خدمت میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! کیا عليسة قیامت کے دن ہم اپنے رب کو دیکھیں گے؟ آگے انہوں نے ابراہیم بن سعد کے ہم معنی روایت بیان کی۔