سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ دوم — Page 92
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ دوم دو 60 رابطوں کی مہم جاری رکھیں مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اخراجات کی فکر نہیں کہ وہ کس طرح پورے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ وہ انشاء اللہ پورے کرے گا۔ یہ اس کا وعدہ ہے۔ ہمیں اپنے اندر قربانیوں کی روح پیدا کرنے والے زیادہ سے زیادہ چاہئیں اور اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے عہدیداران دعا بھی کریں اور کوشش بھی کریں اور دوسرے عام احمدی بھی رابطوں کی مہم جاری رکھیں۔“ (خطبه جمعه فرموده 9 جنوری 2015ء بحوالہ الفضل انٹر نیشنل مورخہ 30 جنوری 2015ء صفحہ 9)